|

وقتِ اشاعت :   January 1 – 2019

کوئٹہ:  14 جنوری کو سینٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے بلوچستان اسمبلی کا ایوان پولنگ اسٹیشن قرار ،راکین اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری، اکبر مینگل، یونس عزیز زہری اور دنیشن کمار کو انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے سینڈیکٹ اور سینیٹ کے ممبر منتخب کیا گیا ۔

گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی بشریٰ رند نے بلوچستان اسمبلی کے ایوان کو بروزسوموار 14جنوری2018ء صبح نو بجے تا شاہ بجے تک سینٹ کے ضمنی انتخاب 2019ء کے مجوزہ انتخاب کے لئے پولنگ سٹیشن قرار دیا جائے جس کی ایوان نے متفقہ طو رپر منظور ی دی ۔

صوبائی وزیر ظہور بلیدینے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے سینڈیکیٹ کے لئے میر یونس عزیز زہری و دنیش کمار اوربلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے سینیٹ کے لئے نواب ثناء اللہ زہری اور میر اکبر مینگل کو کو منتخب کرنے کے لئے الگ الگ تحاریک پیش کیں جن کی ایوان نے متفقہ طو رپر منظوری دے دی ۔