|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد خان رند نے چیف جسٹس آف پاکستان اور نیب کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وفاق سے بلوچستان کی تعمیر وترقی اور بلوچ عوام کی احساس محرومی دور کرنے کیلئے ملنے والے ساڑھے آٹھ سو ارب روپے کرپشن کی میگا کرپشن کی فوری طور پر تحقیقات کی جائے ۔

وفاق سے ملنے والی خطیر رقم اگر کرپشن کی نظر نہ ہوتی آج بلوچستان کی عوام پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم نہ ہوتی پی ٹی آئی کی حکومت عوام امیدوں پر پوری اترے گی کرپٹ مافیاء کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار زادہ بیبرک خان رند سیٹھ عبدالوہاب رند بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ترقی خوشحالی کے نام پر ملنے والی کرپشن کو مال غنیمت سمجھ کر بے دردی سے لوٹا گیا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں ساڑھے آٹھ سو ارب ملنے کے باوجود کوئی میگا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ہے ۔

قومی شاہروں کو ڈبل وے کرنا تو اپنی جگہ عوام کو پینے کا پانی تک فراہم نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے خوشحالی آنے کے بجائے پسماندگی چھا گئی ہے اور کہاکہ بلوچستان میں ہونے والی میگا کرپشن کا فوری طور پر چیف جسٹس آف پاکستان نیب کے چیئرمین نوٹس لیتے ہوئے کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام لیکر آئی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کے بیرونی دوروں سے دوست ممالک سے مثبت پیغامات ملے ہیں انشاء اللہ خوشحالی عوام کا مقدر بنے گی عوام کی دولت لوٹنے والے ملک کو پسماندگی کرپشن کی جانب دھکیلنے والوں کی جگہ جیلوں میں ہوگی ۔