|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2019

دالبندین : ڈیوٹی سے غیر حاضری ہونے کی بناء پر 13لیویز اہلکارمعطل محکمانہ کارروائی شروع ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چاغی فتح محمدخجک نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے کی بناء پر 13لیویز سپاہیوں کو معطل کر رہا ہے جن کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو جلد تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا