|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2019

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے گدھا گاڑی کا مالک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے تھانی سریاب کی حدود سے کلی ابڑو سے 22 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے جس کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکی کہ نوجوان کو قتل کیا گیا یا اس نے خودکشی کی ہے۔ 

لاش سول ہسپتال پہنچائی گئی جہاں اس کی شناخت کلی ابڑو کے رہائشی محمد عارف ولد عبدالطیف مستوئی کے نام سے ہوئی۔ادھر کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن چالو باؤڑی میں حفیظ پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے گدھا گاڑی چلانے والے ایک شخص پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ 

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ زخمی حاجی محمد امیر ولد حاجی محمد رحیم مغل سکنہ نوآباد غوث آباد کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا انہیں دونوں ٹانگوں پر تین گولیاں لگی ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔