|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2019

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

 

مزانسی سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر راسی وین ڈر ڈیوسن بھی 14 رکنی سکواڈ  میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، 29 سالہ بیٹسمین کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے، گزشتہ سال نومبر میں انجری کے بعد ٹیم سے باہر ہونے والے ہاشم آملہ کی بھی واپسی ہوگئی، انجریز کا شکار جے پال ڈومینی اور لنگی نجیدی کو زیر غور نہیں لایا گیا۔

منتخب اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کک، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، ہینریچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈین  پیٹرسن، ہینڈل فیلکوائیو، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، ڈیل سٹین اور راسی وین ڈر ڈیوسن شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگا۔