تربت: فعال ومتحرک پارٹی ہی عوام کے سیاسی وقومی حقوق کاضامن بن سکتاہے ،پارٹی کے سیاسی کارکن سوشل میڈیا کابھرپور مثبت استعمال کویقینی بنائیں ،ساحل وسائل کی جدوجہد میں نیشنل پارٹی اپنے قومی فریضہ کی ادائیگی میں کبھی غافل نہیں رہا ۔
ان خیالات کااظہارنیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کیچ کے 2روزہ سوشل میڈیا کنونشن کے دوسرے روزکے اختتامی سیشن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سوشل میڈیا کنونشن کیچ میں ضلع پنجگور وگوادر ،پسنی کے سیاسی رہنماؤں سمیت نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی، سینیٹرکہدہ اکرم دشتی ، میئرتربت قاضی غلام رسول بلوچ ،ضلعی صدر محمدجان دشتی سمیت ضلع کیچ کے رہنماؤں وکارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
، میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے کہاکہ سوشل میڈیا وقت وحالات کی سب سے بڑی ضرورت بن گئی ہے ،ملک کی آبادی کا60فیصد نوجوانوں پرمشتمل ہے جوبرائے راست ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے تعلق رکھتے ہیں جب تک پارٹی کاڈیجیٹل میڈیا سیل فعال ومتحرک نہیں ہوگا عوام اورنوجوانوں تک براہ راست رسائی ممکن نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کوفعال ومتحرک کرنے کیلئے سوشل میڈیا کاٹول بھرپور استعمال کرنا ہوگا انہوں نے کارکنوں پر زوردیاکہ وہ غیرضروری گفتگوسے اجتناب کریں اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کویقینی بنانے کیلئے شائستہ اور اخلاق کے دائرے میں اپنے مخالف سیاسی کارکنوں سے مکالمہ کریں ۔
انہوں نے کہاکہ شائستگی اور اخلاق کے دامن کومضبوطی سے تھامے رکھیں اگرکوئی مخالف کوئی غیرمناسب گفتگوکرے بھی تواس سے اجتناب کریں ، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ سوشل میڈیا ،الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کی بہت بڑی اہمیت ہے لیکن اس کے علاوہ سیاسی کارکن کتابوں کے مطالعے پربھی خصوصی توجہ دیں، کتابوں کے مطالعہ ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے بغیر سوشل میڈیا بھی نامکمل ہے ۔
سیاسی کارکن عوام کے حقیقی مسائل پر اپنی توجہ مرکوزرکھیں اورساحل وسائل کی جدوجہد میں اپنا عملی حصہ ڈالیں انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی بنیادی طورپر مفلوک الحال عوام کے سیاسی ومعاشی اورقومی حقوق کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردارنہیں ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کودیوارسے لگانے کی حکمت عملی کے منفی نتائج نکلیں گے انہوں نے کہاکہ حالیہ انتخابات میں نیشنل پارٹی کو جمہوریت ، پارلیمنٹ کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرنے کی سزادی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ مختصرمدت میں بلوچستان کے عوام کے سیاسی وقومی اورمعاشی حقوق کیلئے ہم نے جوجدوجہد کی وہ تاریخ میں واضح مثال بن چکے ہیں ، سوشل میڈیا کنونشن میں ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ فرہاد جرل نے کارکنوں کو سوشل میڈیا کے استعمال خصوصاً فیس بک ، ٹویٹر، انسٹاگرام کے استعمال کے طریقوں اور افادیت پر خصوصی لیکچردئیے اور ان کے ساتھ عملی تربیت کابھی مظاہرہ کیا
نیشنل پارٹی کو دیوار سے لگانے کی حکمت عملی کے نتائج منفی نکلیں گے ،ڈاکٹر مالک بلوچ
وقتِ اشاعت : January 14 – 2019