نوکنڈی: کوئٹہ تفتان شاہراہ این چالیس جا بجا ٹوٹ پھوٹ ،گڑھے اور ریت کے ٹیلوں سے ٹرانسپوٹرز اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے،تفصیلات کیمطابق این چالیس نوکنڈی سے تفتان درمیان راستہ عالم ریگ تا توزگی وڈھ سڑک جا بجا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور دوسری طرف توزگی وڈھ ہوائیں چلنے سے ریت کے بڑے بڑے ٹیلے بن گئے ہیں جس سے گاڑیوں کی آمدورفت اور مسافروں کو ازیت وکرب کے علاوہ حادثات کے خطرے کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
مقامی ٹراپسوٹرز کا کہنا ہے توزگی وڈھ سے ریت کے ٹیلوں کو ہٹانے کیلئے این ایچ اے ناکام ہیں،ٹرنسپوٹرز کے نشاندہی اور احتجاج کے بعد وڈھ سے ریت کے ٹیلے ہٹائے جاتے ہیں لیکن محکمہ کی جانب سے ریت کے ٹیلے ہٹانے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے جس سے این چالیس پہ سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
یورپ کو ملانے والی این چالیس کو بین الاقوامی شاہراہ کے طرز پہ بنایا جائے کیونکہ این چالیس میں تفتان سے کسٹم ٹیکس ڈیوٹی میں اربوں روپے دینے والا سرحدی شہر تفتان کے علاوہ سیندک میگا پراجیکٹ بھی شامل ہے جہاں کے ٹیکس سے این چالیس کو جدید طرز پہ بنانے کیلئے اقدمات کی ضرورت ہے ٹرانسپوٹرز اور مسافروں نے مطالبہ کیا کہ وڈھ سے ریت کے ٹیلے پٹانے سمیت عالم ریگ تا توزگی وڈھ شاہراہ کو مرمت کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں
کوئٹہ تفتان شاہراہ این چالیس ٹوپھوٹ کا شکار
وقتِ اشاعت : January 14 – 2019