کوئٹہ: پشتونخوامیپ کے سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل کے انتقال سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخابات آج ہونگے۔
حکومت میں شامل جماعتیں اور اپوزیشن اتحاد میں مقابلہ ہوگا ۔ صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افیسر غلام اسرار خان کے مطابق سینٹ کی ایک نشست پر پولینگ کا عمل بلوچستان اسمبلی کے ایوان میں بغیر کسی وقفے کے صبح 9 سے شام4 بجے تک جاری رہے گا ۔
سینٹ کی خالی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کیساتھ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار منظور احمد کاکڑ ، بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت کے مشترکہ امیدوار غلام نبی مری پشتونخوامیپ اور ن لیگ کے امیدوار محمد حنیف حصہ لے رہے ہیں ۔
سینیٹ انتخاب کے موقع پر بلوچستان اسمبلی میں 1 ہزار پولیس ، فرنٹئیر کور اور لیویز کے جوان اسمبلی کے احاطے چھت اور نزدیکی عمارتوں کی چھتوں پر تعینات ہونگے، اسمبلی کے سامنے سے گزرنے والی سڑک کے ایک حصے کو عام گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا جائے گا۔
دریں اثنا ء سینیٹ انتخاب کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان اسمبلی میں 1 ہزار پولیس ، فرنٹئیر کور اور لیویز کے جوان اسمبلی کے احاطے چھت اور نزدیکی عمارتوں کی چھتوں پر تعینات ہونگے ۔
اراکین اسمبلی کی سیکورٹی پر معمور محافظ جی پی او چوک اور سرینا چوک پر رہیں گے وہاں سے انہیں پولیس سیکورٹی فراہم کرے گی اسمبلی کے قریب کیوئک رسپانڈ فورس تعینات ہو گی اسمبلی کی اسپیشل برانچ کی بم ڈسپوزل ٹیم سرچنگ اور سوئپنگ کرے گی ۔
اس بات کا فیصلہ کوئٹہ پولیس اور فرنٹئیر کور کے آفیسران کے مابین سینیٹ انتخاب کے موقع پر بلوچستان اسمبلی اور کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کے حوالے سے مشترکہ میٹنگ میں کیا گیا ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کی جانب سے جاری کیئے گئے ۔
بیان میں بتایا گیا کہ سینیٹ انتخاب کے موقع پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافز کر کے شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے اسمبلی بلڈنگ میں کیو آر ایف فورس موجود ہو گی اس کے علاوہ پولیس اور ایف سی سمیت لیویز کے 1 ہزار جوان بلوچستان اسمبلی کے احاطے چھت اور نزدیکی عمارتوں کی چھتوں پر تعینات ہونگے ۔
اس کے علاوہ اراکین اسمبلی کے محافظ جی پی او چوک اور سرینا چوک پر رہیں گے اسمبلی کے سامنے سے گزرنے والی سڑک کے ایک حصے کو عام گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا جائے گا اسپیشل برانچ کی ٹیم اسمبلی کی سویپنگ اور سرچنگ کے علاوہ شہر میں سنائپ چیکنگ اور کالے شیشے والی گاڑیوں سمیت مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں یہ تمام فیصلے سینیٹ الیکشن کو محفوظ بنانے اور بلوچستان اسمبلی سمیت دیگر سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھائے گئے ہیں جن پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنا یا جائے گا۔
سینٹ انتخاب ، پولنگ آج ہوگی ، تین امید وار مد مقابل،سیکورٹی انتظامات مکمل
![]()
وقتِ اشاعت : January 14 – 2019