|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2019

خضدار : خضدار شہر میں طبی سہولیات کا نہ ہونے نے غریب شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا مریض سرکاری ہسپتال میں ادویات اور توجہ نہ ملنے پر ناتجربہ کار ڈاکٹروں کے پاس چلے جاتے ہیں جہاں غلط مشوروں و غلط ادویات کی وجہ ان کو دوسرے امراض گھیر لیتے ہیں نا قص ادویات کے استعمال کی وجہ سے ان کا قوت مدافعت جواب دے جاتی ہے ۔

واضح رہے کہ خضدار شہر میں واقع ٹیچنگ ہسپتال میں طبی سہولیات نہ ہونے شہر میں قائم پرائیویٹ ہسپتالوں اور کیلنکوں نے مکمل طور پر اندہیرنگری مچا رکھی ہیں ڈاکٹر صبح کے ٹائم ہسپتال آ تے ضرور ہیں لیکن ان کا روح ان پرائیوٹ کلینکوں میں ہوتی ہے مریض جب سرکاری ہسپتال جاتے ہیں تو ان مریضوں کو ہسپتال میں طبی آلات و دیگر سہولیات کے نہ ہونے کا بہانہ کرکے ان کو پرائیوٹ کیلنکوں میںآنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔

اکثر مریض اس لئے واپس گھر لوٹ جاتے ہیں کیونکہ ان کے پاس وہاں کے بھاری فیس اور بے جا ٹیسٹو ں کے پیسہ نہیں ہوتے ہیں اگر کوئی وہاں جا تا بھی ہے تو وہاں ان کو اس طرح نوچا جاتا ہے کہ آئندہ ان کو ہسپتال و ڈاکٹر کے نام سے نفرت ہوجاتی ہے ٹیچنگ ہسپتال خضدار کا انتظامیہ بری طرح مفلوج ہو گیا ہے ۔

ہسپتال کے ماحول پر ان کا کوئی گرفت نہیں ہے ڈاکٹروں اور عملہ کو ڈیوٹی کے ہر گز پابند نہیں کیا جاتا ہے جس کی مرضی جب آئے جب چلا جائے پو چھنے والا کوئی نہیں ہوتا ہے ٹیچنگ ہسپتال میں صفائی کی صورت حال بھی ناقص ہے ہسپتال کے تمام طہارت خانے بند ہیں ۔

جب کہ گند گیوں کو اٹھانے والا کوئی نظر آتا ہے انسانوں کے اس شفا خانے میں ہر طرف سے بد بو و تعفن پھوٹ رہا ہے خضدار کے شہریوں ہسپتال میں ناقص انتظامی معاملات اور صفائی کے انتظامات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی ٰ بلوچستان محکمہ صحت کے حکام سے اپیل کیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے حالت زار پر توجہ دیکر ضلع خضدار کے مریضوں کو صحت کے سہولتوں کی فراہمی کے لئے فوری اقدمات کریں