|

وقتِ اشاعت :   January 20 – 2019

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سابق صدرسابق وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو کینسر کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔ 

نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری جان محمد بلیدی نے تصدیق کی کہ میر حاصل بزنجو کو طبیعت کی ناسازی کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے پھیپڑوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ 

ڈاکٹرز میرحاصل بزنجو کے مزید ٹیسٹ کررہے ہیں جس کے بعد ہی کینسر کے اسٹیج کا تعین ہوگا۔ جان محمد بلیدی نے بتایا کہ فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔انہوں نے عوام سے میرحاصل بزنجو کی جلد صحت یابی کی اپیل بھی کی ہے۔