|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2019

مچھ:  کچھی لنڈی کھوسہ میں بچے خطرناک جلدی امراض میں مبتلا چہرے سے دانے نکلتے ہیں اور پھوڑے کی شکل اختیارکرتے ہیں اور پھوڑوں سے کیڑے نکلنا شروع ہوتے ہیں ایک درجن سے زاید بچے جان لیوا مرض میں زندگی ور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

سابقہ ڈسٹرکٹ چیئرمین سردار خان رند کا متاثرہ علاقے کا دورہ صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ متاثرہ بچوں کی جلد سیمپل لے کر مرض کی تشخیص کیلئے بھیج دی جائے گی ڈی ایچ او کچھی تفصیلات کیمطابق ضلع کچھی بولان کے علاقہ لندی کھوسہ میں درجن سے زاید بچے خطرناک جلدی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔

بچوں کے چہروں پر دانے نکلتے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے دانے پھوڑے کی شکل اختیار کرتے ہیں اور ان پھوڑوں سے کیڑے نکلنا شروع ہوتا ہے جلدی امراض میں مبتلا ہونے والے بچے کی زندگی کا خاتمہ چھ ماہ کے دوران ہی ہوتا ہے۔

ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر شاہد محمود سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ لنڈی کھوسہ میں چھ سال قبل جلدی امراض میں مبتلا بچوں کی سیمپل لے کر اسلام آباد بھیج دیا گیا گزشتہ دنوں فری میڈیکل کیمپ کے دوران بچوں میں یہ مرض پائی گئی ہے جس فوری اطلاع دی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ محکمہ صحت نے ایک ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔

ٹیم جلد ی امراض میں مبتلا متاثرہ بچوں سے سیمپل لے کر مرض کی تشخیص کیلئے لیبارٹری کیلئے بھیج دیں گے سابقہ ڈسٹرکٹ چیئرمین سردار خان رند نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ہے اور انھوں نے متاثرہ بچے کی ہمراہ اپنے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ضلع کچھی کے علاقہ لنڈی کھوسہ میں بچوں میں یہ خطرناک جان لیوا مرض پایا جاتا ہے چہرے سے دانے نمودار ہوتے ہیں بعد میں پوری چہرے سے کیڑے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں مرض سے آنکھوں کی بینائی بھی جاتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہماری ایک این جی او ہے صوبائی حکومت کے تعاون سے ایک فری میڈیکل کیمپ کے دوران ہمیں بچوں کے اس جلدی امراض کا معلوم ہوا ہے اور یہاں 15سے 20بچے ایسے ہیں جو اس مرض میں مبتلا ہیں یہ مرض چھ مہینے تک بھی انسان کو زندہ نہیں رکھتا انھوں نے کہا کہ ملک کے ماہر ین اور ڈاکٹروں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مرض کا تشخیص کرے اگر اس کا کوئی علاج تو وہ آئے اس کا علاج کرے ہم ان کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے ۔