ڈربن: دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم گزشتہ میچ میں لمبی اننگز کھیلنے والے امام الحق صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد ون ڈاؤن آنے والے بابراعظم 37 کے مجموعی اسکور پر 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
37 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ بھی وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اوپنر فخرزمان بھی 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس وقت پاکستان کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں جب کہ وکٹ پر شعیب ملک اور شاداب خان موجود ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، عماد وسیم اور عثمان خان شنواری کی جگہ حسین طلعت اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پریٹوریس اور عمران طاہر کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ سریز میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو کلین سوئپ کیا تھا جب کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔