|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2019

اوستہ محمد: اوستہ محمد شہر میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے صارفین شدید مشکلات سے دوچار کئی محلوں میں گیس نہ ہونے کے برابر صارفین پر بلوں کی بھرمار تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد شہر میں گیس ہونے کے باوجود غریب عوام لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی اوستہ محمد کے اہلکاروں کو کئی بار بذریعہ درخواست دی گئی کہ محلہ حسین آباد اوردیگر چند محلوں میں دو سالوں سے گیس موجودنہیں اورگیس کے پائپوں میں نالیوں کا گندا پانی آرہا ہے ان کے روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں لیکن سوئی سدرن گیس اوستہ محمد کے اہلکاروں نے عوام کے پریشانیوں کو دور کرنے کے بجائے گیس بلوں کی بھر مار کر دیا جس سے غریب صارفین مزید پریشانیوں کے عالم میں پھنس گئے ایک طرف گیس نہیں ۔

دوسری طرف بلوں کی بھر مار سے تنگ آگئے لیکن اس جانب کسی کا توجہ نہیں ہے اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ اوستہ محمد کے عوام کو گیس فراہم کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور ناجائز بلوں کی برمار کو روکا جائے اور ان محلوں میں بل کو بل کو ختم کیا جائے جو کئی سالوں سے گیس نہیں مل رہا ہے ۔

ان کے بلوں کیلئے خصوصی کمیٹی بنا کر صارفین کو انصاف فراہم کیا جاء یاور ان کو گیس فراہم کرکے ان کے مشکلات کو دور کیا جائے تاکہ وہ مزید لکڑیاں جلانے سے بچ سکیں ۔