کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی میر رؤف مینگل نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو انسانی جان و مال سے کوئی سروکار نہیں بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں پر آئے روز ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں جس میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں سانحہ لسبیلہ انسانیت سوز عملٍ ہے ۔
واقعہ میں لاپرواہی کے مرتکبٍ افراد کو قانون کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہٍ ملک بھر میں سی پیک کا واویلا تو بہت ہور ہا ہے اور اس سے صوبے کی تقدیر بدلنے کے بلند و بانگ دعویٰ بھی کئے جا رہے ہیں مگربدقسمتی سے صوبے کے غریب عوام آج تک کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ہزاروں کی تعداد میں قیمتی جانیں گنوانے کے باوجود ایک روڈ کو ڈبل نہیں کروا سکے جس پر حادثات رونما ہو رہے ہیں ۔
سانحہ لسبیلہ انسانیت سوز واقع ہے بجائے اس پر سیاست چمکانے کے حکمرانوں کو چاہیے وہ حقیقی نمائندگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے عوام کے مفاد میں شاہراہوں کو ڈبل وے کریں تا کہ آئندہ صوبے کے عوام کی قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں حکمرانوں کو انسانی جانوں کی قدر و قیمت نہیں ہے ۔
کراچی کوئٹہ سڑک ایک بین الاقوامی شاہراہ کا درجہ رکھتی ہے اور اس پرسے ترکی، ایران، روس افغانستان اور وسطی ایشیاٍ تک سفر کیا جاسکتا ہے لیکن بد قسمتی سے یہ سڑک سنگل ٹریک ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی ان حادثات کا ذمہ دار ہے سی پیک کی بات کی جاتی ہے لیکن بلوچستان اس سے محروم ہے ۔
لسبیلہ کاٍ بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع میں شمار ہوتا ہے جام خاندان گزشتہ تین نسلوں سے اس ضلع پر حکمرانی کر رہا ہے لیکن بد قسمتی سے یہاں نہ ایمبولینس نہ فائر بریگیڈ اور نہ ہی ریسکیو کی سہولیات موجود ہیں۔
سانحہ بیلہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے، رؤف مینگل
وقتِ اشاعت : January 23 – 2019