کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ اور اردگردونواح میں گیس پریشر میں کمی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے تیز میٹر لگانے کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج سریاب روڈ بند لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ناروا رویے کا نوٹس نہ لیا تو ہم کوئٹہ میں سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سریاب اور اردگردونواح کے مکینوں نے گیس پریشر میں کمی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے تیز میٹر لگانے کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج کیا اور محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی ۔
مکینوں کا کہنا تھا کہ سریاب کلی رسالدار سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے مترادف ہے جس کی وجہ سے ہمیں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں اور کوئی بھی ہماراپرسان حال نہیں جس کی وجہ سے ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ناروا رویے کا نوٹس نہ لیا تو ہم کوئٹہ میں سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔
سریاب، گیس کمپنی کی جانب سے تیز میٹر لگانے کیخلاف عوام کا احتجاج
وقتِ اشاعت : January 29 – 2019