|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2019

گوادر:  گوادر میں شپ یارڈ کے قیام کا منصوبہ بہت جلد شروع کیا جائے گا۔ آئل ریفائنری کا منصوبہ معاشی ترقی کے لےئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈیمو گرافک تبد یلی روکنے کے لےئے قانون سا زی کر ینگے۔ 

ترقیاتی منصوبوں کے آ غاز کے ساتھ ساتھ لو گوں کو روزگار کی ضمانت دی جائے گی اور سماجی شعبہ کو مستحکم کیا جائے گا۔ ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے سے متاثر ہونے والے ماہی گیروں کے روزگار کو رواں دواں رکھنے کے لےئے اضافی فنڈز کی منظوری حاصل کی جائے گی ۔

ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر برائے دفاعی پید وار متحرمہ زبید ہ جلا ل نے یہاں پی سی ہوٹل میں مقامی صحافیوں کو پر یس بر یفنگ دیتے ہوئی کہی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گوادر میں کپر کے مقام پر شپ یارڈ کے منصوبہ کے قیام کے لےئے منصوبہ بندی کررہی ہے شپ یارڈ کے منصوبہ کے لےئے 750ایکڑ راضی درکا ہوگی اگر سرکاری اراضی ناکافی ثابت ہوئی تو مقامی زمیند اروں سے اراضی بھی حاصل کی جائے گی جس کا معاوضہ ادا کر ینگے ۔

انہوں نے کہا کہ شپ یارڈ کے منصوبہ کے قیام سے پہلے اس کی وجہ سے پید اہونے والے ماحولیاتی اثرات کو کم کر نے کے لےئے بھی منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ سمندری آ لودگی کا احتمال نہ رہے ۔ا نہوں نے کہا کہ شپ یارڈ کا منصوبہ علاقے میں معاشی سر گرمیوں کو مہمیز فراہم کر ے گا جس کے لےئے بڑی بڑی کمپنیوں کو سر مایہ کاری کی دعوت دی جائے گی اور بیرون ممالک کمپنیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ شپ یارڈ کا منصوبہ آئل ریفانئری سے منسلک ہوگا منصوبہ کے تما م فو اعد علاقے کے لوگوں کو ملینگے اس منصوبہ کی وجہ سے روزگار کے عمیق ذرائع پید ا ہونگے جس میں اولین ترجیح مقامی لوگوں پھر مکران اور بعد میں بلوچستان کو دی جائے گی جبکہ منصوبہ کے قیام کے ساتھ ساتھ سماجی شعبہ کو مستحکم بنا یا جائے گا صحت عامہ کی سہو لیات کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ترقی منصوبوں کے بعد ڈیموگرافک تبدیلی فطری عمل بن جاتا ہے جس کی مثال متعدد خلیجی ممالک ہیں لیکن وہاں مقامی آبادی کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لےئے قانون بنائے گئے ہیں وفاقی حکومت کی توسط سے گوادر کی مقامی آبادی کے حقوق کے تحفظ کے لےئے بھی قانون سازی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے یہاں کے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے اوربنیادی سہو لیات کی فراہمی کے لےئے تساہل کا مظاہر ہ کیا جس سے محرومی نے جنم لیا ہے لیکن موجودہ حکومت مقامی آبادی کو ہر ممکن سہو لیات فراہم کر ے گی جد ید سہو لیا ت سے مزین صحت کے مراکز قائم کرینگے اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں کے قیام کو بھی یقینی بنایاجائے گا یہاں کے مقامی نوجوانوں کو فنی تعلیم کی فراہمی کے لےئے چیف آ ف آرمی اسٹا ف سے بات ہوئی ہے ہمارے نوجوان مستقبل کے ضرورتوں کو پورا کرنے کے لےئے فنی تعلیم حاصل کریں مستقبل میں پٹر ولیم انجینئر ز کی ضرورت ہوگی جس کے لےئے نوجوان تیاری کریں ۔ 

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری کا منصوبہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے یہ منصوبہ خطہ میں دو روس معاشی تبدیلیوں کانقیب ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کو ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے سے جو خدشات درپیش ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا ۔

ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبہ کی لاگت کا تخمینہ پہلے تیار کیا جاچکا ہے ماہی گیروں کی کشتیوں کی گزرگاہوں کی تعمیر کے لےئے اضافی فنڈز درکا ر ہوگی جس کے تحت برج بنائے جائینگے ماہی گیروں کی کشتیوں کی آمدو رفت کو یقینی بنانے اور ماہی گیری کی صنعت کو بر قرار رکھنے کے لےئے فنڈز منظور کراکے بہت جلد کام شروع کرینگے ۔ اس موقع پر سابقہ صوبائی نگران وزیرمیر نو ید کلمتی ، سابقہ ضلعی چےئر مین کہدہ بابو گلاب اور دیگر بھی موجود تھے۔