ابوظبی: ایشین کپ فٹبال کے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کے شائقین نے اپنی ٹیم کے خسارے میں جانے پر حریف قطری پلیئرز پر جوتے اچھال دیے۔
یہ واقعہ 37 ویں منٹ میں پیش آیا جب گول اسکورر المعیز علی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خوشیاں منا رہے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے تماشائیوں کو روکنا چاہا مگر وہ باز نہ آئے۔
اس مقابلے میں قطر نے 4-0 کی فتح سے فائنل میں جگہ بنائی۔ ادھر ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ ریفری کی رپورٹ آنے پر تحقیقات کی جائیں گی۔