|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2019

کوئٹہ:  اسپیکربلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں مداخلت نہیں ہورہی وزیر اعلیٰ انسپکیشن ٹیم کو حلقے میں گڈ گورننس کیلئے بھیجا گیا ہے ۔

دنیش کمار منسٹر فار ایوری منسٹری ہیں گزشتہ روز ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میر نعمت اللہ زہری نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میرے اور آپ کے حلقے میں مداخلت ہورہی ہے ۔

جس پر اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میرے حلقے میں مداخلت نہیں ہورہی ہے وزیر اعلیٰ انسپکیشن ٹیم کو میرے حلقے میں گڈ گورننس کیلئے بھیجا گیا ہے رکن کی جانب سے اسپیکر کی بجائے چیئرمین مخاطب کرنے پر انہوں نے کہا کہ لگتا ہے آپ لوگ مجھے چیئرمین بناکر ہی چھوڑیں گے ۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر صحت کی عدم موجودگی پر اسپیکر نے دوران کارروائی اجلاس 15 منٹ تک ملتوی کرکے حکومتی اراکین سے وزیراعلیٰ اور وزیر صحت کی عدم شرکت کی وجہ پوچھی جس پر انہوں بتایا گیا کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری ہے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء وہاں موجود ہیں اسپیکر نے کہا کہ اپوزیشن کے سوالات وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت سے متعلق ہیں ۔

لہٰذا ان کی آمد تک اجلاس ملتوی کیا جائے اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس ایک گھنٹے بعد دوبارہ شروع ہوا تاہم کابینہ اجلاس کے باعث وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء شریک نہ ہوسکے تاہم وزیرصحت نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اس دوران اسپیکر نے کہا کہ دنیش کمار موجود ہیں اور وہ منسٹر فار ایوری منسٹری ہے ۔ ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بیگناہ لوگوں کو نشانہ بناتا ہے یادہشت گردی کرتا ہے تو اسکے خلاف کارروائی ضرور ہوگی چند سال قبل تک آواران میں کوئی نہیں جاسکتا تھا مگر آج فورسز کی قربانیوں سے وہاں مکمل امن وامان ہے اور آج وہاں ہر کوئی جاسکتا ہے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم بھی وہاں پر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے گئی ہوئی ہے۔