|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2019

کوئٹہ:  گلستان ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں کو رات گئے ایف سی ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ۔ 

سیکورٹی زرائع کے مطابق گزشتہ شب گلستان میں واقع ظفر شہید چیک پوسٹ کے قریب ایف سی کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب ایف سی اہلکار معمول کی گشت پر تھے دھماکے کے فوراً بعد ایف سی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اہلکاروں کو ایف سی ہسپتال کو ئٹہ منتقل کیا ۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کررکھا تھا جس کے ذریعہ ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔