|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2019

حب :  سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حبکو اور چائنا پاور پراجیکٹ کے اشتراک سے جاری پانچ ہزار میگا واٹ کے بجلی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

پاور پراجیکٹ کی سی ایس آر کے تحت گڈانی کی ساحلی بستی الانہ گوٹھ کے ماہی گیروں کیلئے فلوٹنگ جیٹی منصوبے کی تکمیل سے ماہی گیروں کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہوگیا ہے،افتتاحی تقریب سے صوبائی مشیر فشریز حاجی میر اکبر آسکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈورمنصوبہ پاک چین بے مثال دوستی کا عکاس منصوبہ ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی کی بدولت گیم چینجر سی پیک منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا ۔

بلوچستان کے عوام چائنا پاور پراجیکٹ کے سی ایس آر کے تحت اس طرح کے کمیونٹی ویلفئیر منصوبوں میں دلچسپی پر انتہائی ممنون ہیں اور اس طرح کے کمیونٹی ویلفئیر پراجیکٹس پاک چائنا دوستی کو مزید مستحکم اور دونوں ملکوں کے عوام کے مابین دوستی اور یکجہتی کی نئی تاریخ رقم ہوگی۔

حاجی اکبر آسکانی نے کہا کہ چائنا نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے چائنا قونصلیٹ کے کمرشل سیکریٹری mr.Guo chunshui اور چیف ایگزیکٹوچائناپاکستان حب جنریشن کمپنی مسٹر ژایاگینگ mr.zhao yaggangنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنا پاور پراجیکٹ سے 40لاکھ گھروں کو بجلی میسر ہوگی۔

2بلین ڈالر کا چائنا پاور پراجیکٹ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگا، انھوں نے بتایا کہ کمیونٹی ویلفئیر کے حوالے سے کام کرنا ہماری اولین ترجیح ہے الانہ گوٹھ کے ماہیگیروں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فشرمین فلوٹنگ جیٹی منصوبہ ایک سال کے قلیل مدت میں چارلاکھ ڈالر کی لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچا ہے پاکستان کی پہلی فشرمین فلوٹنگ جیٹی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ الانہ گوٹھ میں تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے اور کمیونٹی ویلفئیر کے تحت بچوں کے کھیلنے کیلئے پلے گرانڈتیار کرکے کمیونٹی نمائندوں کو ہینڈ اوور کردیے گئے ہیں ہسپتال کا منصوبہ بھی csrکے تحت کمیونٹی ویلفئیر کے منصوبوں میں شامل ہے انھوں نے کہا کہ ہم ترقی کے عمل میں کمیونٹی کو ساتھ لیکر چلتے ہیں گوٹھ کے تیس نوجوان پراجیکٹ میں ٹرینی کے طورپر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

تربیت مکمل ہونے کے بعد انھیں پراجیکٹ میں ملازمت فراہم کردی جائیگی، تقریب کے آخر میں سیکریٹری فشریز ارشد حسین بگٹی نے کمرشل سیکریٹری چائنا قونصلیٹ اور صوبائی مشیر ماہی گیری اور سی اوحب پاورجنریشن کمپنی کو شیلڈ پیش کیں۔

تقریب میں سی او حبکو پاورپراجیکٹ، ڈی جی فشریز ابراہیم بلوچ،، وزیر اعلی بلوچستان کے فوکل پرسن برائے ماہیگیری کامران لاسی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما، اشرف اقبال بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز لکمی چند، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جلیل بلوچ،اورلوکل کمیونٹی نمائندوں نے شرکت کی۔