|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2019

کوئٹہ+ڈیرہ مراد جمالی : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرنے ناقص کارکردگی پر تین لائن سپرنٹنڈنٹس کو معطل کردیاہے ۔معطل ہونے والوں میں لائن سپرنٹنڈنٹس سید سجادشاہ، محمدفیصل اور شہباز شامل ہیں ۔

معطل ہونے والے لائن سپرنٹنڈنٹس کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے،کیسکو نصیرآباد کا بجلی چوروں نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن پانچ سو سے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج بجلی چوروں کی پشت پناہی فرائض میں غفلت برتنے پر نصف درج لائن سپریٹیڈنٹ لائن مین معطل دو لائن سپریٹنڈنٹ کی تنزلی کرتے ہوئے لائن مین بنا دیا گیا 39لائن مینوں کو ضلع بد ر کردیا گیا ۔

آٹھ کروڑروپے کی ریکارڈ کیسکو کے واجبات وصول سٹی فیڈر کو لوڈ شیڈنگ سے فری کرنے کیلئے بجلی میڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری نادہند گان چوروں میں کھلبلی مچ گئی بجلی میٹروں کے تنصیب کا کام مکمل ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کردی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو کیسکو بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ایکس ای این کیسکو نصیرآباد حاجی شبیراحمد مستوئی کی نگرانی میں جھل مگسی کچھی جعفرآباد صحبت پور اور نصیرآباد میں کیسکو کی ٹیموں نے بجلی چوروں نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے کارروائی کے دوران پانچ سو سے زائد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے ۔

کیسکو کے آٹھ کروڑ کے واجبات وصول کر لیئے گئے ہیں جبکہ فرائض میں غفلت برتنے پر چھ لائن سپریٹیڈنٹ لائن مین معطل 39لائن مینوں کو ضلع بد ر کردیا گیا جبکہ دو لائن مینوں کو معطل کرکے پشین تبادلہ کردیا گیااور دس لائن مینوں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا سٹی فیڈر کو لوڈ شیڈنگ سے فری کرنے کیلئے بجلی میڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے نادہند گان چوروں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایکس ای این کیسکو نصیرآباد حاجی شبیراحمد مستوئی نے کہاکہ سٹی فیڈر ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی میٹروں کے تنصیب کا کام مکمل ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کردی جائے گی تاکہ قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کو کیسکو کی جانب سے ریلیف فراہم کیا جائے ۔

انہوں نے بتایاکہ بجلی چوروں نادہندگان کے ساتھ ساتھ بجلی چوری میں مدد کرنے والے کیسکو کے اہلکاروں کے خلاف بجلی کارروائی کی جارہی ہے ڈیرہ مراد جمالی میں 238جھل مگسی میں 168سمیت دیگر علاقوں میں پانچ سو سے زائد بجلی چوری کے مقدمات درج کیئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ کسی بھی مشکلات سے بچنے کیلئے بجلی ترک کرتے ہوئے قانونی بجلی کے میڑ تنصیب کرائیں تاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کوختم کرنے میں مدد ملے ۔