|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2019

کوئٹہ: بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے فارن سیٹوں کو ڈویژن میں تقسیم نا کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال خالی فارن سیٹوں کو ڈویژنز میں تقسیم کیا جاتا تھا لیکن اس سال سیٹوں کو اپن میرٹ میں تقسیم کیا گیاہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کے پھیچے ایک مخصوص سوچ کارفرما ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ انٹرمیڈیٹ رزلٹ میں بلوچستان کے بیشتر اضلاع کے طلباء کم نمبر اسکور کرتے ہیں اور انٹری ٹیسٹ میں اچھے اسکور کرتے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ طلباء کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ 

مخصوص لا بی اگر اسطرح کے اقدام کو لے کر آگے بڑے گی تو سخت مخالفت کریں گے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ فارن سیٹوں کو ڈویژنز میں تقسیم کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کریں گے۔