|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2019

کوئٹہ: محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق موجودہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کی سفارش پر ضلع کوئٹہ میں پندرہ روز کیلئے کسی بھی قسم کے آتشی مواد/اسلحہ کی نمائش و استعمال، جلسے جلوس، دھرنوں، چار یا چار سے زائد اشخاص کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان نے ڈی آئی جی لورالائی رینج کی سفارش پر محسن داوڑ، علی وزیر و ان کے دیگر کارکنوں کے صوبہ بلوچستان میں داخلے پر 90 دن کیلئے پابندی عائد کر دی ۔یہ پابندی موجودہ امن وامان کی صورتحال و حالیہ خطرات کے پیش نظر عائد کی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی مخدوش حالات سے بچا جا سکے۔

علاوہ ازیں محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کی ایک اور اعلامیے کے مطابق ژوب ڈویژن میں پندرہ روز تک کسی بھی قسم کی آتشی مواد و اسلحہ کی نمائش،استعمال، جلسے جلوس ، دھرنوں ، چار یا چار س زائد اشخاص کی اجتماع پر پابندی نافذ کی گئی ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کے بلوچستان میں داخلے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔