|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2019

تربت : انجمن تاجران تربت کاایک اہم اجلاس صدر حاجی شیرمحمدجوسکی کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں منعقدہوا، اجلاس میں نائب صدرجمال مری، جنرل سیکرٹری محمد اسحاق دشتی، جوائنٹ سیکرٹری یوسف کے علاوہ مارکیٹ کے تمام صدورنے شریک تھے۔

اجلاس کاایجنڈا گزشتہ دنوں ڈی سی کیچ میجر (ر) بشیر احمدکی صدارت میں امن وامان سے متعلق منعقدہ اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے تاجربرادری کا آگاہ کرنا تھا جس میں ایف سی کے کرنل رضی، ڈی پی اوکیچ میر حسین لہڑی، ای ٹی اوکیچ بیبگرطارق گورگیج اورانجمن تاجران کے صدر حاجی شیرمحمدجوسکی شریک تھے ۔

انجمن تاجران تربت کے صدر حاجی شیرمحمد جوسکی نے مذکورہ اجلاس کے حوالے سے شرکاء بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاتھاکہ تمام دوکاندار اپنے اپنے ایریا میں سی سی ٹی وے کیمرے نصب کریں جس دوکاندارنے مذکورہ فیصلہ کی تعمیل نہیں کی تواگر ان کے ایریا میں کوئی واردات یا واقعہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ دوکاندارپر عائدہوگی، اس کے علاوہ تمام گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی پولیس کے پاس رجسٹریشن کرانے کافیصلہ کیاگیا۔

اس سلسلے میں تمام دوکاندار اورشہری اپنی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی پولیس کے پاس رجسٹریشن یقینی بنائیں جبکہ گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو پارکنگ کیلئے مختص جگہوں پر کھڑی کریں خلاف ورزی کرنے والے اپنے ذمہ دار خودہوں گے اجلاس میں کہاگیاکہ دوکاندار اورشہری اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں اداکریں ۔