|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2019

تربت /تمپ: تربت کے مختلف علا قوں سمیت دشت اور بلیدہ میں موسلا دھار ، ندی نالوں میں طغیانی ،لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ضلع کیچ میں کئی سالوں کی قحط سالی کے بعد گزشتہ روز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بلیدہ اور دشت کے مختلف گاؤں اور دیہاتوں سے اطلاعات کے مطابق کئی سالوں کی قحط سالی کے بعد ہونے والی بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی ۔ادھر تحصیل تمپ کے علاقے گومازی اور بالیچاہ فیڈرز میں 30 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نا ہوسکا۔ علاقے میں مواصلاتی رابطے بھی تعطل کا شکار ہو گئے۔بجلی نا ہونے سے علاقے میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔ ت

مپ سے نمائندہ آزادی کے مطابق گھروں کے ساتھ مقامی مساجد میں پانی کی قلت کے سبب نمازیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ 30 گھنٹوں سے مسلسل بجلی منقطع ہونے کی وجوہات کے بارے بھی عوام کو لا علم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ دوسری جانب تمپ میں بارشوں کی وجہ سے مواصلاتی رابطے بھی تعطل کا شکار ہیں۔ گزشتہ شب بارش کی پہلی بوند کے ساتھ واحد نجی نٹورک جیزالوارد کا سسٹم بھی بیٹھ گیا۔