|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2019

کوہلو: پاکستان بلوچ یونٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ وائس چیئرمین میر خدابخش مری کی سربراہی میں بینک چوک کوہلو میں منعقد ہوا،جلسہ میں قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی جلسہ میں اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے چیئرمین اور سابق علیحدگی پسند رہنماڈاکٹر جمعہ خان مری نے بھی ٹیلفونک خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بلوچ یونانٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ وائس چیئرمین میر خدابخش مری کی سربراہی میں بینک چوک کوہلو میں منعقد ہوا،جلسہ میں قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی جلسہ میں اوورسیز پاکستان بلوچ یونائٹی کے چیئرمین اور سابق علیحدگی پسند رہنما ڈاکٹر جمعہ خان مری نے اپنے ٹیلفونک خطاب میں اہلیان کوہلو کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان بلوچ یونٹی کا قیام کرواکے پوری دنیا کے محبت وطن بلوچوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔

بلوچستان کے اندر ناراض بلوچ بھائیوں کو واپس قومی دھارے میں لاکر بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا ان کی اولین ترجیح بلوچ کاز کے نام پرکارفرما پاکستان دشمن عناصر کو بے نقاب کرنا تنظیم کی بنیادی منشور میں شامل ہے۔

ملک و قوم کے دشمن عناصر کے درپردہ مزموم عزائم کو بے نقاب کر کے بلوچ قوم کو خون ریزی سے بچانا ان کے مشن میں شامل ہے انہوں نیکہا کہ بلوچ قوم کو متحد کر کے اتحاد کے ذریعے بلوچستان میں امن اور روداری کو فروغ دینے کی کوشش کروں گا۔

غیور بلوچ عوام کی پاکستان سے بے پناہ محبت کو دنیا کے سامنے لاکر ملک دشمن قوتوں کی پروپیگنڈہ کو غلط ثابت کرے گے ڈاکٹر جمعہ خان نے کہا ہماری سرزمین ہندوستان اور اس کے اتحادی عالمی طاقتوں کے سازشوں کا شکار ہے ایک نہایت ہی منظم منصوبے کے تحت بلوچستان کے امن کو تباہ کرکے خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے بلوچستان میں قتل و غارت اور دہشتگردی کرائی جا رہی ہے ۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ دہشتگردی چند مخصوص لوگ جو باہر بیٹھ کر معصوم اور سادہ بلوچوں کو آزادی کے نام پر بہکا کر کرائی جارہی ہے اور اس دہشتگردی کا نشانہ بھی بلوچ عوام بن رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا اور اسکے ہواری دوسری طاقتوں کو بلوچ کاز اور بلوچ قوم سے کسی قسم کا کوئی ہمدردی نہیں ہے بلکہ وہ اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بلوچوں کو ٹشوپیپر کی طرح استعمال کر رہے ہیں اور ان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے چند نام نہاد بلوچ رہنماؤں کو ڈالر اور پیسوں کے عوض ان کا ساتھ دے رہے ہیں یہ نام نہاد لیڈر خود انگلینڈ اور یورپ میں بیٹھ کر عیاشیاں کر رہے ہیں اور سادہ معصوم بلوچ نوجوان ان کے اکسانے پر اپنے ہی بلوچ بھائیوں مار رہے ہیں ۔

اسکا واضح ثبوت بلوچستان سے پکڑا جانیوالا انڈین ایجنسی را کا حاضر سروس آفیسر کلبوشن یادیو ہے جس نے خود ہی اعتراف کیا کہ ان نام نہاد لیڈرز اور ان کے حواریوں کو بلوچستان میں دہشتگردی اور معصوم بلوچوں کو مارنے کے عوض انڈیا بھاری رقم دیتا رہا ہے، پاکستان بلوچ یونائٹی کے وائس چیئرمین میر خدابخش مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد محب وطن بلوچوں کو اکٹھا کرنا ہے۔

اور ملک دشمن عناصر اور عالمی طاقتوں کے درپردہ منصوبوں کو بے نقاب کرنا ہے۔روس، سندھ اور اسکے بعد حب میں بھی جلسہ منعقد کرائیں گے۔تقریب سے وڈیرہ ربنواز مری، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما محراب بلوچ، میر نعمت مری، عمر فاروق زرکون، میر نعمت مری اور میر شیرباز مری نے بھی خطاب کیا۔