آسٹریلوی پیسر جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
آسٹریلوی پیسر بدستور کمر کی انجری سے نجات پانے کے لئے کوشاں ہیں، مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے والی بھارت کے خلاف سیریز میں انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے،وہ بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے پہلے ہی باہر ہوگئے تھے۔ اب فیصلہ ہوا ہے کہ انہیں پاکستان کے خلاف یو اے ای میں شیڈول 5 ون ڈے میچز میں کھلانے کا خطرہ مول نہیں لیا جائے گا۔
جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے جمعہ کو نیا اسکین کروائے جانے پر صورتحال واضح ہوگی، تاہم مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہوں، پوری کوشش کروں گا کہ ورلڈکپ سے سے قبل وارم اپ میچ کھیلنے کے قابل ہو جاؤں، اگر ایسا موقع مل گیا توردھم میں آنا مشکل نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ مارچ میں آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کے بعد یو اے ای میں پاکستان کے ساتھ بھی 5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔