|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2019

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرکوئٹہ پیکج میں شامل ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے کا اجرا کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو پیکج میں شامل سڑکوں کی کشادگی کے منصوبوں کے لئے درکار اراضی پر فوری عمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔سرکاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کیسکو حکام کو بجلی کے کھمبوں کی منتقلی کے عمل کو فوری طور پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

اسی طرح وزیر اعلی کی جانب سے ترقیاتی پیکج کے پروجیکٹ ڈاریکٹر ،این ایل سی حکام کو بھی پیکج میں شامل منصوبوں کی پیش رفت کو تیز کرنے اور ترقیاتی پیکج کے فنڈز کو ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان آئندہ چند روز میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کریں گے۔