دالبندین : دالبندین ضلع انتظامیہ کی جانبسے گیراج والوں کو نوٹس کا اجراء تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے دالبندین بازار میں ناجائز تجاوزات کیخلافایکشن کے سلسلے میں لندن روڈ اسٹیشن روڈ راسکو ہ چوک اور دیگر اہم سڑکوں پر واقع گیراج سمیت سروس اسٹیشن والوں کو سڑکوں کے کنارے سے منتقلی اور دوسری جگہ پر شفٹ ہونے کیلئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم جاری کردیا ہے ۔
بعد ازاں گیراج والوں اور سروس اسٹیشن والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی کیونکہ گیراج والوں نے دکانوں کے سامنے بڑے کھڈے بنائے ہیں اور گاڑیاں مرمت اور دھلائی کے دوران نہ صرف ٹریفک جام رہتاہے بلکہ شہر کی صفائی ستھرائی کا مسئلہ بھی درپیش رہتا ہے ۔
نوٹس پر عملدرآمد کرنے والوں کا دکانیں سیل کر دی جائیں گی دریں اثناء گیراج والوں کو نوٹس جاری کرنے کیخلاف مزدوروں کا شدید احتجاج پریس کلب کیسامنے مظاہرہ گیراج یونین کے صدر جعفر خان کبدانی اور جنرل سیکرٹری عبدالباسط بلوچ کی قیادت میں بازار میں ریلی نکالی گئی اورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقدکیاگیا ۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں گیراجوں میں کام کرنے والے مزدور موجود تھے شرکاء سے جعفر خان کبدانی عبدالباسط بلوچ استاد حلیم خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزتہ کئی دہائیوں سے دالبندین شہر میں محنت مزدوری کا کام کرتے ہیں اور گاڑیوں کے مکینک اور گیراجوں سے سینکڑوں لوگوں کاگزربسر ہوتا ہے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کردیاگیا ہے کہ وہ سڑک کے کنارے اپنی اپنی گیراج ختم کر کے پچھلی جانب منتقل ہو جائیں ۔
جہاں پر جگہ میسر نہیں تو ہم کیسے منتقل ہو جائیں ضلعی انتظامیہ کا نوٹس مزدور دشمنی پر مبنی ہے یہ سینکڑوں لوگوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے جسے ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ حکمران بشمول انتظامیہ تنگ نہ کریں
دالبندین انتظامیہ کاگیراجوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے نوٹس
وقتِ اشاعت : February 15 – 2019