پاکستان میں سب سے زیادہ ناکام ہونے والا کاروبار وہ ہے جو شراکت کی بنیاد پر کیا جائے۔میں نے بہت کم لوگوں کو اس میں کامیاب ہوتے دیکھا ہے۔اگر آپ بھی کسی کے ساتھ شراکتی کاروبار کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو اس تحریر کو غور سے پڑھیں اور اس میں بیان کردہ اصولوں کو اپنی گرہ میں باندھ لیجئے۔ انشاء للہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔
شراکت کا پہلا اصول حصہ داروں کی تعدادہے۔اگر آپ کے پاس شراکت داری کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے تو آپ کے لئیے آئیڈیل یہی ہے کہ حصہ داروں کی کل تعداد دوسے زیادہ نہ ہو۔ جتنی حصہ داروں کی تعدادزیادہ ہوگی اتنے ہی آپ کے لیئے مسائل زیادہ ہوتے جائیں گے۔کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ جتنے مالک زیادہ ہونگے اتنا آپ کوزیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ وہ لوگ زیادہ محنت سے کام کریں گے۔
لیکن میرے خیال میں جتنے زیادہ حصہ دار ہونگے آپ کے لیئے فیصلہ سازی اتنی ہی مشکل ہو جائے گی۔کاروبارمیں جتنی جلد اور درست فیصلے کیے جائیں گے اس کے بڑھنے اور پھولنے کے اتنے ہی زیادہ امکانات ہونگے۔دوافراد میں ہم آہنگی کے زیادہ امکانات ہیں لیکن اس سے زیادہ افراد میں ہم آہنگی کے امکانات بہت کم ہیں۔اکثر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ دو افراد کوئی کام شروع کر دیتے ہیں لیکن جب مزید سرمائے کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ نئے پارٹنرز کو شامل کر لیتے ہیں۔
اس طرح سے ان کے سرمائے کی ضرورت فی الحال تو پوری ہو جاتی ہے لیکن ان کی فیصلہ سازی میں بہت زیادہ فرق پڑتا ہے۔ بہت سے لوگوں کے پاس سرمایہ تو ہوتا ہے لیکن اس سے فائدہ اٹھا نے کا طریقہ کار ان کو معلوم نہیں ہوتااور جب وہ کسی چلتے کاروبارمیں شامل ہوتے ہیں تو وہ سرمائے کے ساتھ ساتھ اپنی رائے بھی لے کر آتے ہیں جو اچھے خاصے چلتے ہوئے کاروبار کے لیے بہت نقصان دہ ہوتی ہے۔
شراکتی کاروبار میں دوسری اہم بات کاروباری راز ہیں۔ اگر آپ اپنے کاروبار کو عمدہ طریقے سے چلانا چاہتے ہیں تو اپنے کاروباری راز کسی کے سامنے مت ڈسکس کریں۔اکثر لوگ اپنی تما م تر گفتگو اپنے عملے کے سامنے کرتے ہیں یاغیر متعلقہ لوگوں کے سامنے کرتے ہیں۔اپنے کاروبای معاملات یا حساب کتاب کبھی بھی کسی دوسرے شخص کے سامنے مت کریں۔ آپ کے کاربار کی جو بھی صورتحال ہے اس سے دوسروں کو کبھی آگاہ مت کریں۔
مالکان کی گفتگو صرف مالکان کے درمیان ہی ہونی چاہیے یا اگر آپ کا کوئی کنسلٹنٹ ہے تو اس کے سامنے آپ یہ معاملات بیان کر سکتے ہیں۔کاروباری راز بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔لوگ صرف وہی جانتے ہیں جو ان کو بتا یا جاتا ہے ۔ جو چیز آپ لوگوں کو نہیں بتا نا چاہتے وہ صرف اپنے حصہ کے درمیان رکھیں۔ جب کوئی حصہ دار آپ کے کاروبار کو چھوڑ کر چلاجائے تو اس سے اس بات کی گارنٹی ضرور لے لیں کہ وہ آپ کے کاروباری راز اپنے تک ہی محدود رکھے گا۔
شراکتی کاروبار میں تیسری اہم بات ایک دوسرے پر اعتماد ہے۔ زیادہ تر کاروبار عدم اعتماد کی وجہ سے ناکام ہوتے ہیں۔یہ تو سب جانتے ہیں کہ رازق اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور آپ کا رزق آپ کا پیچھا کرتا ہے۔اگر آپ کے دل میں ایک دوسرے کے خلاف بغض ہے تو آپ کاروبار میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔
شراکتی کاروبارکیسے کریں؟
وقتِ اشاعت : February 16 – 2019
Ahmad
Excellent