ڈھاڈر: پی ٹی آئی کی جعلی حکومت عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھیننا چاہتی ہے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد کی حکومت پر جائز تنقیدکو بھی برداشت نہیں کیا جاتا اور معاشی طور پر میڈیا کے پر کاٹ کر اسے مفلوج بنانے پر تلی ہوئی ہے ۔
حکومت نے توہین رسالت کے معاملے پر بھی توہین کرتے ہوئے نظریہ اسلامی کو یہودی لابی کے تابع کرنا چاہا موجودہ حکومت کے پاس کوئی معاشی،سیاسی وژن نہیں خیرات سے حکومتیں نہیں چلتی ۔
ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام (ف)کوئیٹہ کے امیر، سینئرسیاستدان سابق سینٹر حافظ حمد اللہ نے ڈھاڈر میں مدرسہ اشاعت القرآن و الحدیث رندعلی ڈھاڈرمیں سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔
اسموقع پر جمیعت علماء اسلام کوئیٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسحاق زاکر شاہوانی،امیر کچھی حاجی منگے خان رائیجہ ضلعی کنوینر کچھی مولانا عبدالصمد شاہوانی،جنرل سیکرٹری حافظ یعقوب کھوسہ،مولانا بشیر احمد بنگلزئی ،امیر جے یو آئی سبی مولانا عطاء اللہ بنگلزئی کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھے سابق سینیٹرحافظ حمد اللہ نے کہا کہ حکومت نے 7ماہ میں چالیس کھرب کا قرضہ لیا جو یومیہ 15ارب بنتے ہیں۔
دنیا کے ساتویں ایٹمی طاقت پاکستان کو پی ٹی آئی کی حکومت خیرات اور بھیک سے چلا رہی ہے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں حکومت نے بل کی صورت میں کوئی قانون سازی نہیں کی پارلیمنٹ صرف اس لیئے نہیں بنی کہ اس میں بیٹھ کر گالم گلوچ،بدتمیزی اورایک دوسرے پر کیچڑ اچالنے کی سیاست کو فروغ دیا جائے ناکام حکومت کے ہاں اگر سات مہینہ میں کوئی کارنامہ ہوا تو وہ معاشی حساب سے عوام کو مرغیاں مرغے انڈے دینے کا پلان تھا ۔
اگر مرغوں انڈوں سے ملک چلتا حکومت کی وارے نہارے ہوجاتے یوٹرن خان نے یوٹرن لینے کو بڑا لیڈر قرار دیا ہمارے ہاں یوٹرن لینے جھوٹ بولنے کے برابر ہے یعنی ہمارے ہاں جو جتنا زیادہ جھوٹ بول سکتا ہے وہ سب سے بڑا قائد ہے ملک کی سیاست میں آج تک ایسی کوئی روش نہیں دیکھی ۔
حکومت عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھیننا چاہتی ہے، حافظ حمد اللہ
وقتِ اشاعت : February 17 – 2019