|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2019

تربت ; کیچ کی سیاسی پارٹیوں، انجمن تاجران اورکیچ سول سوسائٹی کااجلاس ،آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کاقیام، تفصیلات کے مطابق کیچ کی سیاسی و مذہبی جماعتوں،انجمن تاجران اور کیچ سول سوسائٹی کا مشترکہ اجلاس بی این پی کیچ کے آفس میں گزشتہ دنوں منعقد ہوا۔

جس میں بی این پی کے شے نزیر احمد،نصیر احمدبلوچ ،عبدالواحدبلیدی ،سید جان گچکی،نیشنل پارٹی کے حاجی فدا حسین دشتی،محمد جان دشتی،فضل کریم،انور اسلم،بی این پی عوامی کے کمال لعل جان،زاہد سلیمان، پی این پی عوامی کے خان محمد جان،انجمن تاجران کے صدر حاجی شیر محمد جوسکی،پیپلزپارٹی کے حاجی قدیر احمد،جمعیت علماء اسلام کے عبدالباسط فیضی،کیچ سول سوسائٹی کے کنوینر عومر ہوت اور اعجاز احمد نے شرکت کی۔

اجلاس میں میرانی ڈیم کے زمینداروں کے معاوضوں کی ادائیگی،کینسر ہسپتال کے قیام،کیچ کور ندی کی حفاظتی بند کی تعمیر اور دیگر اجتماعی نوعیت کے مسائل پر گفتگو کی گئی،اجلاس میں کیچ کے ان تمام مذکورہ مسائل کے حل کے لئے آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کے نام سے ایک مشترکہ فورم کا قیام عمل میں لایا گیا،جس کا مقصد کیچ کے اجتماعی نوعیت کے مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کی کوشش کرنا ہے،شے نزیر احمدکو متفقہ طور پر الائنس کا کنوینر منتخب کیا گیا۔

اس کے علاوہ ہر پارٹی سے 2،2ممبران اس الائنس کے رکن ہوں گے،جن میں بی این پی سے شے نزیراحمد،سید جان، نیشنل پارٹی سے محمد جان دشتی،فضل کریم،بی این پی عوامی سے خلیل تگرانی،ظریف زدگ،پی این پی عوامی سے غفور بزنجو اور خان محمد جان،انجمن تاجران سے حاجی شیر محمد جوسکی ، اسحاق دشتی،جمعیت علمائے اسلام سے خالد ولید سیفی،جاوید نعمانی،پیپلز پارٹی سے حاجی قدید احمد،رسول بخش اور کیچ سول سوسائٹی سے عومر ہوت اور التیاز سخی الائنس کے ارکان منتخب ہوئے،الائنس کا اجلاس ہرماہ منعقد ہوگاجس میں نامزدارکان شرکت کریں گے۔

عنقریب پریس کانفرنس کے ذریعے آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کے قیام کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور الائنس کے ایجنڈے کے تحت کیچ کے اجتماعی نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔