|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ بارش کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا حلقہ بیلہ شامل ہے، بیلہ کے سیلاب متاثرین کے امدادی سامان چاول اور دال کی بوریوں میں کیڑے اور سگریٹ کے فلٹر نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے ترس گئے جبکہ سامان میں خرد برد ہونے کا انکشاف ہوا ہے، واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے ایک پیغام میں انتظامیہ کی کارکردگی پر نقدانعامات دینے کا اعلان بھی کیا ہے مگر متاثرین میں تقسیم کئے جانے والے سامان میں کیڑے اورسگریٹ کے فلٹر برآمد ہوئے ہیں جس سے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔