|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی : ڈیرہ مراد جمالی کے معروف مزدور چوک پر مقامی کلینک کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل سے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ایک شخص ہلاک ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی سمیت20افرادزخمی ہوگئے دو زخمی افرادکی حالت نازک بتائی گئی جن کو لاڑکانہ ریفر کردیا گیا ہے ۔

دھماکہ اس قدر زور تھاکہ دور دور تک آوزاز سنی گئی قریبی دکانوں مکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ایف سی کی بھاری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کیئے گئے ۔

سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما میر شوکت خان بنگلزئی سمیت قبائلی عمائدین ہسپتال پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے سب سے مصروف مزدور چوک پر ڈاکٹر محمد اسحاق بگی کی کلینک کے سامنے نامعلوم دہشت گردوں نے موٹرسائیکل کھڑی کرکے ریمورٹ کنڑول سے اڑا دیا گیا ۔

دھماکہ اس قدر زور تھاکہ دور دور تک آوزاز سنی گئی بم دھماکہ سے ایک شخص محمد عمر بگٹی ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی سمیت19افرادزخمی ہوگئے ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کے مطابق زخمیوں میں اعجاز احمد مغیری،شاہ نواز سولنگی،میر ا بخش بنگلزئی،عبداللہ کھوکھر،منیش کمار، قربان علی پنہور،منظور احمد،علی دوست ،علی نواز گجر،راجیش کمار،15 سالہ امداد علی عمرانی،16 سالہ شفیق الرحمان،15 سالہ محمد الیاس بھنگر، 8 سالہ اسحاق بوہر، حضر خان، شعبان خان،گل شیر لہڑی،محمد ابراہیم بگٹی،ساجد حسین شیرازی شامل ہیں۔ 

تمام زخمیوں کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے بتایا جاتا ہے۔ زخمیوں میں ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی،اعجاز احمد، شاہ نواز، میرا بخش، عبداللہ،قربان علی ،منظور احمد اور علی نواز کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے انہیں مزید علاج کیلئے لاڑکانہ منتقل کردیاگیا۔ دو دیگر شدید زخمیوں منیش کماراور علی دوست کو جیکب آباد پہنچایا گیا۔ایم ایس کے مطابق باقی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیا۔

دھماکہ سے قریبی دکانوں مکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ایف سی کی بھاری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کیئے گئے سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما میر شوکت خان بنگلزئی سمیت قبائلی عمائدین ہسپتال پہنچ گئے قائمقام ایس پی فہد خان کھوسہ نے بتایاکہ موقع سے حاصل ہونے والے شواہد ملنے والی موٹر سائیکل کے ذریعے دہشت گردوں تک جلد پہنچ جائیں گے ۔