خضدار : کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل ارشد محمود ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قوم کو اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے پاکستان نا قابل تسخیر ملک ہے پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل حالات میں یکجان ہوکر ملک کی دفاع میں اپنا کر دار ادا کیا قومی دھارے میں شامل ہونے والے نوجوانوں سے بہت سے توقعات ہیں وہ ملک و قوم کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی )قلات اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر کیمپ میں قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایس ایس پی خضدار جاوید احمد غرشین ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد وارث ،بی آر سی خضدار کے پرنسپل حاجی محمد عالم جتک ڈائریکٹر ایڈمن بلوچستان یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکٹالوجی خضدار رضا زہری و دیگر بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر قومی دھارے میں شامل ہونے والے 173 افراد میں پر امن بلوچستان پالیسی کے تحت مجموعی طور پر پانچ کروڑ تینتا لیس لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس نے قومی دھارے میں شمولیت پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ باقی نوجوان بھی اپنی ساتھیوں کی تقلید کرتے ہوئے خوشحال بلوچستان و پر امن بلوچستان پالیسی سے فائدہ اٹھا کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں اورملک و قوم کی خدمت کرے بچنے کا واحد راستہ بھی یہی ہے ۔
ہر اس گروپ ،فرد ،کے خلاف آہینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جو ملک کے خلا ف ہتھیار اٹھائے گا یا کسی سازش کا حصہ بنے گا دشمن نے بلوچستان کے نوجوانوں کو ورغلا کر بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر ان تمام کوششوں کو مسلح افواج کے جوانواں نے عوام کے ساتھ ملکر ناکام بنا دیا اب دشمن نے ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو وہاں بھی انہیں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا آج ملک کی صورتحال ہم سے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کر رہی ہے اور پاکستانی قوم کا یہ خاصا رہا ہے جب بھی ملک پر آنچ آنے کا خطرہ ہوا ہے تو پوری قوم یکجہتی کا مظاہرہ کر کے دشمن قوتوں کے عزائم نا کام بنا دی ہیں ۔
اس موقع پر ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر اب انہیں ہتھیار اٹھانا پڑے تو وہ صرف پاکستان کے لئے ہتھیار اٹھائیں گے ہم اس عہد کا اظہار کرتے ہیں کہ پاک فوج اور حکومت ہمیں موقع دے ہم سرحد پر جاکر بھارتی دہشت گردی کا مقابلہ کرئینگے ارض پاک پر ہم اور ہمارے بچے قربان پاکستان ہے تو ہم سب ہیں وگرنہ کچھ بھی نہیں دشمن یاد رکھیں اسے ایسی سبق سکھائیں گے کہ وہ یاد رکھیں گے
ملک کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کو معاف نہیں کیاجائے گا ، کرنل ارشد محمود
وقتِ اشاعت : March 1 – 2019