|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2019

کوئٹہ: پشین میں بیس روز قبل اغواء ہونیوالے چھ سالہ بچے کی لاش برآمد کرلی گئی۔ قتل میں بچے کے ہمسائیہ ہی ملوث نکلے۔ 

لیویز کے مطابق برشور کے علاقے قلعہ ویالہ سے سولہ فروری کو چھ سالہ بچہ فریداللہ اغواء ہوگیا تھا۔ بچے کے والد کو فیس بک کے ذریعے ایک جعلی آئی ڈی سے دس لاکھ روپے تاوان مانگا گیا مگر اس کے بعد اغواء کاروں نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ لیویز نے معاملہ سائبر کرائم ایف آئی اے کو بھی بھیج دیا تھا۔

اس دوران شک کی بناء پر تین افراد منیر خان، نقیب خان اور احمد شاہ کو گرفتار کیا گیا جو بچے کے ہمسائیہ تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کی اکہ انہوں نے بچے کو قتل کرکے گٹر میں پھینک دیا تھا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مغوی بچے کی لاش برآمد کرلی گئی۔