|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2019

قلات:  مودی الیکشن جیتنے کے لیے مسلسل جنگی ماحول پیدا کررہا ہے ہماری افواج لائن آف کنٹرل پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ کرکے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش کررہے ہیں بروقت اطلاعات پر پاک فوج نے کاروائی کر تے ہوئے دشمن بھارت اور اسرائیل کے خواب چکنا چور کردیئے بلوچستان کے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیکر جنگی بنیادوں پر ان کے لیئے امداد کا آغاز کیا جائے متاثرہ اضلاع میں تمام یوٹیلیٹی بلز معاف کئے جائیں ۔

وفاقی حکومت وصوبائی حکومتوں کو بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں کے متاثرین کے امداد کے لیئے آگے آنا چائیے جمعیت علماء اسلام کے کار کنوں اور رضا کاروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ متاثرین کے امداد کے لیے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین کی دل جوئی کریں ۔

ان خیا لات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزئی سیکریٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے گزشتہ روز جامعہ شاہ ولی اللہ کوہنگ قلات میں میڈیا سے گفتگو اور فضلیت دستار بندی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مودی الیکشن جیتنے کے لیے مسلسل جنگی ماحول پیدا کررہا ہے جو کہ بھارت کے لیے بھی ٹھیک نہیں مودی کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے لائن آف کنٹرل پر افواج پاکستان کی کڑی نظر ہیں جبکہ پوری قوم اپنے پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت نے بہت پہلے کہا تھا کہ انڈیا اور اسرائیل گٹھ جوڑ کر کے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے ساز ش کررہے ہیں لیکن بروقت اطلاعات پر پاک فوج نے کاروائی کرتے ہوئے دشمن کے خواب چکناء چور کردئیے اور انہیں پیغام دیا کہ ہم ملک کی دفاع سے کسی صورت غافل نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے خشک سالی اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور جنگی بنیادوں پر ان متاثرین کے لیے امدادکا آغا ز کیا جائے اور ان کے یوٹیلیٹی بلز معاف کردیئے جائے انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے کار کنان اور اضا کاروں ہدایت کی کہ وہ سیلاب اور خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین کی دل جوئی کریں۔