کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پشین کے علاقے برشورمیں کمسن بچے کے اغوا اور قتل کے واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کرائمز برانچ کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری پر لیویز فورس پشین کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ڈیرہ اللہ یار میں کمسن لڑکی کی گمشدگی اور اس کی لاش کی برآمدگی کے واقعہ کی تحقیقات بھی کرائمز برانچ کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ کی جانب سے بچوں کے اغوا اور قتل کے ان واقعات کو انسانیت سوز قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان میں ملوث عناصر کو قرارواقعی سز ا ملنی چاہئے ، کرائمز برانچ ان واقعات کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا برشور اور ڈیرہ اللہ یار میں بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار
وقتِ اشاعت : March 7 – 2019