|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2019

تربت:  نیشنل پارٹی کیچ نے کہاہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کیلئے ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود بھی انتظامیہ کا سست روی اور غائب ہوناسمجھ سے بالاتر ہے انتظامیہ کی بروقت ایکشن نہ لینے سے کئی علاقے تباہی سے دوچار ہیں ۔

ہرطرف تباہی کا منظر کئی علاقے میں سیوریج لائن درہم برہم بارشوں کا پانی گلیوں اور بازاروں میں جمع ہے کوئی اقدامات نہیں اٹھایا جارہاہے جس کی نیشنل پارٹی بھر پور انداز میں مذمت کرتی ہے اور علاقائی نمائندوں کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر جلد ریلیف فراہم کیاجائے اور متاثرہ علاقوں کی رابطہ سڑکیں اوربجلی بھی بحال کی جائیں۔