مچھ: بھاگ کو پانی دو تحریک مچھ میں داخل شرکاء کے پاؤں میں چھالے پڑ گئے دو کی حالت غیر نیشنل پارٹی بی این پی سماجی شخصیات کا پیدل لانگ مارچ کرنے والے شرکاء سے اظہار یک جہتی حکمرانوں کے بے حسی کی مذمت بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی زمہ داری ہوتی ہے ۔
پانی کیلئے پیدل لانگ مارچ حکمرانوں کے کارکردگی کسی سوالیہ نشان سے کم نہیں خدائے رحیم بلوچ ادا کریم بلوچ الطاف بلوچ عمران سمالانی اقبال یوسف زئی ودیگر شخصیات کا اظہار یک جہتی کے مواقع پر اظہار خیال جمعہ کے روز مچھ پل پربھرپور انداز میں مچھ پل پر استقبال کرنے کا اعلان تفصیلات کیمطابق ضلع کچھی بولان کے تحصیل بھاگ ناڑی سے پانی دو تحریک کے نام سے وفامراد کی قیادت میں بھاگ تا کوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ کا اہتمام کیا گیا ۔
ساتھ دنوں سے پیدل لانگ مارچ کے شرکاء 200کلو میٹر کا طویل فاصلے موسم کی سختیاں جھیل کر مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی مچھ میں داخل ہوگئے نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی خدائے رحیم بلوچ بی این پی کے ضلعی آرگنائزر ادا کریم بلوچ الطاف بلوچ پریس کلب مچھ کے جنرل سیکرٹری عمران سمالانی کان کن لیبر یونین مچھ کے صدر اقبال یوسف زئی سماجی رہنماء عنایت بلوچ لیاقت بنگلزئی آغا نقشبند ودیگر علاقائی معتبرین سماجی شخصیات نے ان کیساتھ آب گم میدانی سے لے کر گیتانی ہوٹل تک پیدل چل کر اظہار یکجہتی کی اسموقع پر اظہار یک جہتی کرنے والے سماجی سیاسی شخصیات نے موجودہ حکومت شدید ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں گونگے بہروں کی حکومت قائم ہیں ۔
بھاگ تحصیل کے نوجوان کوئی بڑی مطالبہ لے کر پیدل لانگ مارچ نہیں کررہے ہیں بلکہ یہ پانی کے فراہمی کیلئے لانگ مارچ کررہے ہیں ہر شہری کو بنیادی سہولیات فراہم کرناریاست کی زمہ داری ہوتی ہیں لیکن افسوس کہ ہمیں اب تک بنیادی ضروریات دستیاب نہیں اور صورتحال اس حد تک پہنچے ہیں ہمیں ان ضروریات کے حصول کیلئے لانگ مارچ کرنا پڑرہے ہیں ۔
انھوں لانگ مارچ تحریک کے چیئرمین وفا مراد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کی اور انھوں نے اعلان کیا کہ بروز جمعہ مچھ پل کے مقام پر لانگ مارچ کیشرکاء کا بھرپور انداز میں استقبال کیا جائے انھوں نے مچھ کے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس لانگ مارچ میں اپنی شرکت کو لازمی بناکر انسانی ہمدردی کا ثبوت دیں ۔
بھاگ کو پانی دو ، پیدل لانگ مارچ کے شرکاء مچھ پہنچ گئے
وقتِ اشاعت : March 8 – 2019