مچھ: بھاگ کو پانی دو پیدل لانگ مارچ کرنے والے شرکاء کا مچھ پل پر سیاسی مذہبی سماجی علاقائی معتبرین کیجانب فقیدالمثال استقبال کیا گیا بی این پی نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام جاموٹ قومی موومنٹ کان کن لیبر یونین مچھ بولان ترقی پسند محاذ عباسی کلہوڑا اتحاد کے رہنماؤں کا شرکاء سے یک جہتی حکومتی کاکردگی بے حسی پر شدید تنقید کا اظہار شرکاء بلند حوصلے کیساتھ صوبائی دارالحکومت کیجانب گامزن مطالبات تسلیم نہ کیے گیے تو احتجاج کو مزید وسعت دیں گے ۔
بھاگ کو پانی دو تحریک وفا مراد کا میڈیا سے گفتگو تفصیلات کیمطابق بھاگ تا کوئٹہ پیدل لانگ مارچ آٹھویں روز میں داخل مسلسل پیدل چلنے کے باعث لانگ مارچ میں شریک کو ایک تو موسم کی سختیاں برداشت کرنے پڑررہے ہیں تو دوسری جانب انکے پاؤں میں چھالے پڑنے سے ان کے حالت غیر ہوگئی مصائب اور ازیتوں کے باوجود ان کے حوصلے بولان کے چٹانوں کیطرح مضبوط تھے جمعے کے روز مچھ پل پر مختلف سیاسی سماجی قبائلی معتبرین معززین اور ٹریڈ یونینز کیجانب سے ان کا فقیدل المثال استقبال کیا گیا ۔
تحریک کے چیئرمین وفامراد کو کامیاب لانگ مارچ پر ہار پہنائے گئے بی این پی کے ضلعی آرگنائزر ادا کریم بلوچ علی مراد کردبلال احمد سمالانی قیوم کرد الطاف بلوچ جمعیت علماء اسلام مچھ کے رہنماء مولانا محمد انور سمالانی کان کن لیبر یونین مچھ کے صدر اقبال یوسف زئی جاموٹ قومی موومنٹ کے رہنماء مشتاق ابڑو بولان ترقی پسند محاذ مچھ کے نائب صدر ملک زاہد اقبال سمالانی پیرامیڈیکل فیڈریشن کے صوبائی رنماء حافظ غلام اللہ شاہوانی عباسی کلہوڑا اتحاد مچھ کے رہنماء غلام مصطفے کلہوڑا ودیگر علاقائی معتبرین کونسلراں نے پیدل چل کر ان کیساتھ یک جہتی کا اظہار کیا شرکاء ہاتھوں میں بینرز اٹھائے اور قومی پرچم تھامے تھے ۔
بینرز پر بھاگ کو پانی دو اور محکمہ پی ایچ ای کے نااہلی کیخلاف مختلف نعرہ درج تھے 200کلو میٹر کا طویل فاصلہ طے کرنے کے باجود ثابت قدم رہنے پر مچھ بولان کے شہریوں نے انہیں سرخ سلام اور خراج تحسین بھی پیش کیے یک جہتی کا اظہار کرنے کے مواقع پر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں حکومتی بے حسی پر شدید تنقید کا اظہار کیا ۔
انھوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت زمہ داری ہوتی ہیں موجودہ جدید دور میں بھاگ کے عوام تالابوں اور جوہڑوں کے پانی پینے پر مجبور ہیں افسوس کا آمر یہ ہیکہ ہمیں اپنے سہولیات کیلئے بھی پیدل لانگ مارچ کرنا پڑرہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ کولپور میں پیدل لانگ مارچ شرکاء کیلئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا جائیگا بھاگ کو پانی دو تحریک کے چیئرمین وفا مراد سومرو نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کیلئے پرامن پیدل لانگ مارچ کررہے ہیں اور آج ہمیں آٹھ دن ہورہے ہیں اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گیے تو ہم احتجاج کو مزید وسعت دیں گے بعد ازاں پیدل لانگ مارچ کے شرکاء صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کیجانب گامزن ہوگئے ۔
’’بھاگ کو پانی دو ‘‘پیدل لانگ مارچ کے شرکاء آج کولپور پہنچیں گے ،شاندار استقبال کی تیاریاں
وقتِ اشاعت : March 9 – 2019