|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2019

کوئٹہ : ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ سی آئی اے اور کچلاک سرکل پولیس نے کوئٹہ شہر میں ایف سی اور پولیس کی وردیا پہن کر ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت6ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے لوٹا گیا سامان اور اسلحہ بر آمد کرلیا ہے۔ 

ان کے مطابق کمانڈر عبدالرزاق عرف حاجی عبدالولی ایمبولیس کے ذریعے اسلحہ اور وردیاں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتا تھا ایمبولیس کی رجسٹریشن منسوخ کرکے محکمہ صحت کو تحقیقات کیلئے لکھ دیا ہے ایک مدعی حاجی پیر محمد نے بہتر کارکردگی پر پولیس کو دو لاکھ روپے نقد انعام دے دیا گروہ کے دوسرے ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

جمعہ کے روز ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے چھاپہ مارٹیموں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان2017-18کوکوئٹہ شہر میں لوگوں کے گھروں کے اندر ایف سی اور پولیس کی وردیاں پین کر ڈکیٹیاں کرتے رہے جس پر اُن کی نگرانی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کوئٹہ سی آئی اے اسٹاف اور کچلاک سرکل پولیس نے کوئٹہ میں گینگ کو ٹریس کیا۔

کمانڈر عبدالرزاق اس کے ساتھی کی گرفتاری موسیٰ کالونی محمد یاسین فقیر محمد روڈ سے صالح کلی لنڈی کچلاک نقیب اللہ بڑیچ کالونی اور حبیب اللہ کی گرفتاری رئیسانی روڈ سے عمل میں لائی گئی دوران تفتیش عبدالرزاق نے اپنے دیگرساتھیوں کے ملوظ ہونے کا بھی انکشاف کیا جنکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جن میں گینگ سرغنہ روم نجیب اللہ محمد حنیف حیا اللہ ،عبدالخالق،نجیب اللہ اور رحیم اللہ کی گرفتاری کیلئے چھاے مارے جارہے ہیں ارباب کرم خان روڈ پر اُن کا اپناہی ساتھی خود ان کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا قبل ازیں پولیس نے302کے مقدمہ درج کیا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ ایمبولینس ڈرائیور کی گرفتاری کے بعد محکمہ صحت کو لکھ دیا ہے کہ جس تنظیم کی ایمبولینس ہے اس کا اجازت نامہ منسوخ کردیا جائے،ڈی آئی جی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے3پسٹل1کلاشن کوف ایمبولینس فورسز کی وردیاں اور سرکاری جرسیاں،پینٹ شرٹ و غیرہ قبضے میں لے لی ہیں جس اسلحہ اور لوٹا گیا سونا بھی شامل ہے ۔انہوں نے ملزمان کی وارداتوں کی تفصیل بتائی ۔قبل ازیں مختلف وارداتوں میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔