|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2019

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کیلئے عمر کی بالائی حد 43 سال کئے جانے کے بعد بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے تمام امیدواروں کیلئے حکمنامہ جاری کر دیا،پبلک سروس کمیشن کی کسی بھی آسامی کیلئے 43 سال کے امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے 20فروری 2019کوصوبے کے بیروزگار نوجوانوں کومختلف محکموں میں روزگار کی فراہمی کیلئے عمر کی بالائی حدمیں توسیع کرتے ہوئے آخری حد43سال مقررکی تھی ،جو یکم فروری2019سے 23جون 2023تک نافذالعمل ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کی کاپی ڈی جی پی آر بلوچستان،بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے نوٹس بورڈ،بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تمام ڈائریکٹر کوارسال کردی گئی ہے۔