|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2019

کوئٹہ+اندرون بلوچستان: کوئٹہ شہر میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح کوئٹہ شہر و گردونواح میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی معمول سے کم رہی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج مطلع صاف رہنے کا امکان ہے ۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ باغبانہ ، کرخ، نال، وڈھ، مولہ اور دیگر اضلاع میں بھی بارش ہورہی ہے بارش سے بعض علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

ادھر شمالی بلوچستان سے ایک بار پھر تیز ہواوں ، گرج اور چمک کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش شروع ہوئی جو صبح تک رہی ،بارہ بجے کے بعد ایک بار پھر موسلا دھار بارش شروع ہو گیا بارش سے نشیبی علا قے زیر آب آگئے ۔

اوستہ محمد ، کیٹل فارم ، روجھان جمالی گنداخہ سمیٹ تمبو قبولہ میں بھی گرج اور چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ، گندم اور سرسوں کی فصل کو ایک بار پھر نقصان ہوا ، کاشتکار اور زمینداروں میں بے چینی ، بارش سے دیہی اور شہری زندگیاں بارش نے مفلوج کر رکھی، روڈوں پر پانی سمندر کا منظر پیش کرنے لگا ، شہر میں رش کم رہی لوگوں میں پریشانی کی عالم موصلاتی نظام درھم برھم ، عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری تور پر احتیا طی اقدامات کریں ۔

اگر مزید یہ بار جا ری رہی تو مزدور طبقہ اور کاشتکار کے ساتھ ساتھ ملاز م طبقہ سخت پریشان ہوں گے ، بارش نے اوستہ شہر کو ایک بار پھر اپنے لپیٹ میں لے لیا ، نالیوں کا پانی ابل کر روڈوں پر بہنے لگا ، لوگوں میں بارش کی وجہ سے پریشانی ہے ۔