کوئٹہ: ادارہ برائے پائیداری امن و ترقی کے تحت سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں ایک روزہ کانفرنس بعنوان عورت کے حقوق اسلام کے تناظر میں منعقد ہو ا۔
کانفرنس کی مہمان خاص ایم پی اے ماجبین بلوچ ، ڈاکٹر شگفتہ خان ، صائمہ ہارون ، ڈائر یکٹر خانہ فرہنگ ایران آغا کروش اقداہی تھے ، اس کے علاوہ تقریب میں ڈائر یکٹر ایس پی ڈی ایف حافظ علاودین سارنگ اور دیگر موجود تھے ۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، اسلام میں خواتین کو بہت اہمیت دیا گیا ہے ، لیکن بلوچستان میں بسنے والیخواتین کی پامالی ہوتے ہیں،جو کہ باعث تشویش ہے، ضروری ہے کہ ہر خاتون اور بچیوں کو ان کے حقوق کے باتے میں اگائی ضرور دیاجائے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کم تعلیم یافتہ ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے حقوق کیلئے لڑھ نہیں سکتے ہیں، ان کو معلوم نہیں ہوتا کہ اسلام ، حکومت پاکستان ، قانون میں کیا اہمیت رکھا گیاہے۔
ان کو اگائی نہ صرف کوئٹہ میں کی جائے بلکہ اس طرح کی پروگرام بلوچستان بھر کے اضلاع میں کیا جائے ، والدین کو چاہے کہ لڑکیوں کو بھی لڑکوں کے طرح اہمیت دی جائے ، اور ان کو برابر حقوق فراہم کیا جائے آج اکسویں صدی میں بھی بلوچستان میں خواتین کو وہ مقام حاصل نہیں جو ان کا حق ہے اور لڑکو کو لڑکیوں پر ترجیح دی جاتے ہیں ۔
ڈائر یکٹر خانہ فرہنگ ایران آغا کروش اقداہی نے کہا کہ ایران میں بھی خواتین کو مکمل حقوق فراہم کیا جاتا ہے انقلاب ایران سے پہلے ایران میں حواتین کو ان کے حقوق فراہم نہیں کیا جاتا تھا۔
خواتین کوان کے حقوق بارے آگاہی دینے کی ضرورت ہے، مقررین
وقتِ اشاعت : March 17 – 2019