|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2019

کوہلو: ملک بھر کی طرح کوہلو میں بھی یوم پاکستان قومی جوش وجزبے سے منایاگیا ایف سی ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی منعقد کی گئی کمانڈنٹ میوند رائفلز کرنل ہمایوں اسلم نے پرچم کشائی کرکے باقاعدہ تقریبات کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا تقریب میں صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری ڈپٹی کمشنر کوہلو، سمیت انتظامی افیسران،قبائلی وسیاسی رہنماؤں اور وسول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جس کے بعدا ایف سی بلوچستان اور اہلیان کوہلو کی جانب سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی جوایف سی کینٹ سے برآمد ہوئی ریلی میں صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری سمیت سرکاری آفیسران قبائلی رہنماوں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی نکلتے ہی پورا شہر ملی نغموں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ریلی میں ایف سی بلوچستان کی جانب سے ملی نغموں کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

بعد ازاں ایف سی کینٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری، کمانڈنٹ میوند رائفلز کرنل ہمایوں اسلم، ڈپٹی کمشنر منور حسین،قبائلی رہنما حاجی میر بہار خان مری سمیت ضلعی آفیسران،قبائلی معتبرین اور سول سوسائٹی نے کثیرتعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور قبائلی رہنما حاجی میر بہار خان مری نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے آج تجدید عہد کا اور سوچنے کا دن ہے،جودو قومی نظریہ پر تشکیل پاکستان کی قرارداد کا بھی دن ہے ۔

پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے پاکستان ہماری پہچان اور ہماری شناخت ہے ہمیں تمام سیاسی وگروہی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اس ملک کی جڑوں کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ کوئی اس پر میلی نظر نہ ڈال سکیا۔

انہوں نے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے استحکام پاکستان میں بلوچستان کے عوام کی قربانیاں قابل قدر ہیں ہم بلوچستان کے عوام کی خدمات پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

23 مارچ کا دن وطن عزیز پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، 23 مارچ 1940 ء کو لاہور میں واقع منٹو پارک موجودہ اقبال پارک میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی،قرارداد پاکستان نے تحریک پاکستان میں نئی روح پھونک دی تھی جس سے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا23 مارچ کو قرار داد پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے قیام کی جو بنیاد رکھی گئی تھی اس کی مناسبت سے یہ دن ہر سال ملک بھر میں جوش خروش سے منایا جاتا ہے ۔

تحریک پاکستان کے دوران بلوچستان کے سیاسی وقبائلی رہنماؤں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرکے مملکت خداداد پاکستان کے قیام کے لئے اور انگریزوں کی غلامی سے نجات میں جو اہم کردار ادا کیا تھا وہ قابل قدر ہے۔