چمن: پاک فغان سرحد پر پولیو آل ایج ویکسینیشن کا باقائدہ افتتاح کر دیا گیابارڈر پر آنے جانے والیتمام عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا افتتاح پولیو کے صوبائی کوارڈینیٹر راشد رزاق، ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی، ڈی ایچ او فاروق سرور، کرنل سلمان ،ایم ایس ڈاکٹر عصمت اللہ، ایریا کوارڈینیٹر ڈاکٹر شمس اللہ کاکڑ،افتاب کاکڑ ودیگر نے پاک افغان سرحد پر آنے جانے والے افراد کو پولیو کے دو قطرے پلا کر کیا ۔
آل ایج پولیو ویکسینیشن کے دو قطرے پلا کر ایک سال کیلئے کارڈ جاری کیا جائے گا جبکہ 10سال سے کم عمر کے بچوں کو بارڈر کراس کرنے پر ہر بار پولیو کے دو قطرے لازمی ہونگے جبکہ 10سال سے زائد عمر کے افراد کو ایک سال کیلئے کارڈ جاری کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈی ایچ او و صوبائی کوارڈینیٹر نے میڈیا کو بتایا کہ اس علاقے میں پولیو وائرس موجود ہے اس لیے پاک افغان سرحد پرپولیو وائرس کی روک تھام اور اس کے خاتمے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا اس سے وائرس کو ختم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ عوام سے اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے تعاون کی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بھی پولیو کے دوقطرے ضرور پلوائیں۔
چمن پاک افغان سرحد پر ہر عمر کے افراد کیلئے پولیو ویکسنیشن کا مہم شروع
وقتِ اشاعت : March 26 – 2019