|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2019

کوئٹہ : چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی وفاقی حکومتیں بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے سی پیک منصوبوں سے برائے راست بلوچستان کو فائدہ ملے گا ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے دلچسپی لی گئی ہے صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے ملکی وسیاسی صورتحال پر چیئر مین سینیٹ سے بات چیت کی چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا کہ بحیثیت چیئر مین سینیٹ بلوچستان کی حقوق کیلئے آواز اٹھارہے ہیں اورامید ہے وفاقی حکومت بلوچستان کی پسماندگی اور غربت کی خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔

کیونکہ موجودہ حکومت سے توقع ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر بلوچستان کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائینگے صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ سی پیک عظیم منصوبہ ہے اور اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔

صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے کوئٹہ ژوب شاہراہ کو نئے سرے سے بنانے سے بلوچستا ن کی معاشی حالت پر اچھے اثرات مرتب کرینگے اور روٹ بننے سے علاقے بھی ترقیافتہ بنے گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میرجام کمال کی قیادت میں بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اورآئندہ سالوں میں بلوچستان ترقی کرے گا ۔