|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2019

گوادر : وفاقی وزیر برائے میرین ٹائم افیئرز علی حیدر زیدی نے کہاکہ گوادر اپنے محل وقوع کے ا اعتبار سے دنیا بھر میں خاص اہمیت کا حامل ہے اور گوادر میں سرمایہ کاری کرنے کے بہترین موا قع میسر ہیں ۔

گوادر کی ترقی میں مقامی آبادی کے خدشات دور کےئے جائینگے۔ ماہی گیروں کو سمندرتک رسائی میں کوئی مشکل پیش آنے نہیں دینگے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر بزنس سینٹر میں چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ اینڈ کمپنی کے زیر اہتمام دوسرے گوادر ایکسپو کے افتتاحی تقر یب سے خطاب کے دوران کیا۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی اعلی احکام سمیت پاکستان چائنہ کے اعلی احکام اور سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقر یب کے آغاز سے قبل وفاقی وزیر نے گوادر ایکسپو 2019کا ریبن کاٹ کا افتتاح کیا ۔ وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے اپنے خطاب میں گوادر بندرگاہ اور اس کے جغر افیائی محل کے حوالے سے کہاکہ گوادر بنیادی طور پر ایک قدرتی بندرگاہ کی اہمیت رکھتا ہے یہ بحر حرمز کے دہانے پر بھی واقع ہے جہاں دنیا بھر کے 80فیصد تیل کی رسد ہوتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گوادر ایکسپو کا انعقاد ایک خوش آئند امر ہے اس سے ملکی اور بین الاقوامی سر مایہ کاری کے فروغ کا عزم پورا ہوسکتا ہے گوادر کا مستقبل روشن ہے گوادر بندرگاہ دنیا کی منفرد بندرگاہ ہے جس میں بہت پو ٹیشنل پائی جاتی ہے آنے والے وقتوں میں یہ دنیا کے بحری سرمایہ کاری کا حب ثابت ہوگا جس سے نہ صرف اس خطہ کی تقد یر بدل جائے گی بلکہ یہ پاکستان کی معشیت کو بھی توانا کرنے کا باعث بنے گی ۔ 

انہوں نے کہا کہ سی پیک بھی بہت بڑا منصوبہ ہے جس کا مرکز گوادر ہے جس سے گوادر بندرگاہ چائنا اور وسط ایشائی ریاستوں میں زمینی راستے سے منسلک ہوگی اور اس کی بدولت گوادر بندرگاہ سے ہر قسم کی مصنوعات کی تر سیل سے تجارتی سر گرمیوں کو مہمیز ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی تجارت کے لےئے مکمل طور پر محفوظ ملک ہے یہاں سر مایہ کاروں کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہیں آئے گی امن و امان کی صورتحال مثالی بن گئی ہے جس کے لےئے ہمارے آرمڑ فو رسز نے بے مثال قر بانیاں پیش کی ہیں اور ان قر با نیوں کی بدولت پاکستان امن کا گہوارہ بن چکاہے۔ ا نہوں نے کہا کہ گوادر کی تر قی کے پس منظر میں مقامی آبادی کو کسی بھی طور نظرانداز نہیں کیا جائے گا بلکہ مقامی آبادی اور یہاں کے بزنس مین کو اولین ترجیح دینے سمیت ان کے خدشات دور کےئے جائینگے گوادر میں پینے کے پانی کا بھی مسئلہ ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت پائیدار منصوبہ بندی کی طرف مر اجعت کر نے جارہی ہے جس سے گوادر میں پینے کے پانی کا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا ۔

ا نہوں نے کہا کہ مقامی ماہی گیروں کی سمندر تک رسائی کے لےئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے گوادر بندرگاہ کے کسی بھی منصوبے سے ماہی گیروں کو سمندر میں آنے اور جانے کی مشکلات در پیش نہیں ہونگی وفاقی حکومت اور چائنا اس ضمن میں ضروری اقدامات بروئے کار لائینگے میری تقریب میں مو جودچائنا قونصل جنرل سے گز ارش ہے کہ وہ ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے میں ماہی گیروں کی کشتیوں کی آ مدورفت کو یقینی بنانے کے لےئے ٹنل تعمیر کرانے میں کردار ادا کریں ۔ 

وفاقی وزیر نے ایکسپو کے انعقاد پر چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈ نگ کمپنی کے منتظمین کو مبار کباد پیش کی ۔ تقر یب سے چائنا کے کونسل جنرل وانگ یو، چائنا اوو رسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے سی او ژانگ باؤ ژنگ اور جی پی اے گوادر کے چےئر مین نصیر احمد کاشانی بھی خطاب کیا۔ 

بعدازاں وفاقی وزیر نے ایم این اے محمد اسلم بھوتائی اور دیگر حکام کے ہمراہ گوادر ایکسپو میں لگائے گئے اسٹال اور گوادرکے ماسٹر پلان کے ماڈل کا معائنہ کیا ۔ گوادر ایکسپو میں 200کے قر یب اسٹال لگائے گئے ہیں جس میں چائینز کمپنیوں کے علاوہ ملکی اوردیگر غیر ملکی کمپنیوں کے اسٹال شامل ہیں ۔ گوادر ایکسپو 29مارچ تک جاری رہے گا۔