کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ 19قائمہ کمیٹیوں کے ممبران کے ناموں کی اسمبلی نے منظوری دے دی۔
ہفتہ کواسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے وزیراعلیٰ کی مشیر و پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند،
ڈاکٹر ربابہ بلیدی اور شاہینہ کاکڑ نے مجلس قائمہ برائے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے لئے اصغرخان اچکزئی ، میر اسد بلوچ ، نوابزادہ طارق مگسی ، بشریٰ رند ، سردار یار محمد رند ، اصغرترین اور ثناء بلوچ ، مجلس قائمہ برائے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ شاہرات و تعمیرات کے لئے محمد رحیم مینگل ، حاجی محمد نواز ، سید محمد فضل آغا ، احمد نواز بلوچ ، نصراللہ زیرئے ، دنیش کمار اور گہرام بگٹی ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کھیل و ثقافت سیاحت آثار قدیمہ میوزیم (عجائب گھر) و لائبریریز کے لئے فریدہ بی بی ، نوابزادہ گہرام بگٹی ، میر نعمت اللہ زہری ، نور محمد دمڑ ، محمدخان طور اتمانخیل ، شکیل نوید قاضی اور مکھی شام لعل ،
مجلس قائمہ برائے محکمہ سماجی بہبود ترقی نسواں، زکواۃ ،عشر و اوقاف ، حج اقلیتی امور و امور نوجوانان کے لئے احمد نواز بلوچ ، مولوی نور اللہ ، زبیدہ خیر خواہ، ٹائٹس جانسن ، نصراللہ زیرئے ، محمد عارف محمد حسنی اور محمدخان لہڑی ، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ، قبائلی امور ، جیل خانہ جات ، صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے لئے لیلیٰ ترین ، سردار سرفراز چاکر ڈومکی ، فریدہ بی بی ، سردار عبدالرحمان کھیتران ، مٹھا خان کاکڑ ، حاجی محمد نواز کاکڑ اور میر اکبر مینگل ، مجلس قائمہ برائے صحت عامہ ، بہبود آبادی کے لئے ڈاکٹر ربابہ ، محمد عارف محمد حسنی ، انجینئرز مرک خان اچکزئی ، ظہور بلیدی ، سردار صالح بھوتانی ، میر حمل کلمتی ، زبیدہ خیر خواہ ، قائمہ کمیٹی برائے محکمہ تعلیم ، خواندگی و غیر رسمی تعلیم ، اعلیٰ تعلیم ، صدارتی پروگرام سی ڈی ڈبلیو اے ،
معیاری تعلیم ، سائنس وا نفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے عبدالواحد صدیقی ، میر زابد ریکی ، شکیلہ نوید قاضی، زینت شاہوانی ، بانو خیل ، عمرخان جمالی اور بشریٰ رند ، مجلس قائمہ برائے محکمہ لوکل گورنمنٹ ، بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( بی ڈی اے ) ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( جی ڈی اے ) ، بی سی ڈی اے ،
شہری منصوبہ بندی و ترقیات کے لئے قادر علی نائل ، مسعود علی خان لونی ، میر اکبر آسکانی ، ملک نعیم خان بازئی ، سلیم احمد کھوسہ، سید محمد فضل آغا اور ملک نصیر شاہوانی ،مجلس قائمہ برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، بی واسا بشمول کوئٹہ گریٹر واٹر سپلائی پراجیکٹ کے لئے مولوی نورا للہ ، محمد رحیم مینگل ، حاجی محمد نواز،ثناء اللہ بلوچ، نصراللہ خان زیرئے ، مبین خان خلجی اور میر نصیب اللہ مری ،
مجلس قائمہ برائے محکمہ آبپاشی و توانائی، ماحولیات ، جنگلات و جنگلی حیات کے لئے محمد اکبر مینگل ، میر زابد علی ریکی، سید محمد فضل آغا،میر حمل کلمتی،زینت شاہوانی، محمدخان لہڑی اور عمر خان جمالی ، مجلس قائمہ برائے محکمہ زراعت و کوآپریٹوسوسائٹی، لائیوسٹاک ، ڈیری ڈویلپمنٹ ،
ماہی گیری و خوراک کے لئے میر یونس عزیز زہری ، ملک نصیر شاہوانی، شکیلہ نوید قاضی،اصغرخان ترین ، حمل کلمتی،عبدالرشید،لیلیٰ ترین ،مجلس قائمہ برائے محکمہ مالیات ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،
بورڈ آف ریونیو اور ٹرانسپورٹ کے لئے میر جان محمد خان جمالی ، سردار یار محمد رند ، احسان شاہ ، ڈاکٹر ربابہ ، دنیش کمار ، اصغرخان ترین ، یونس عزیز زہری، مجلس قائمہ برائے صنعت و حرفت ، کان کنی و معدنی ترقی ، محنت و افرادی قوت کے لئے نوابزادہ گہرام بگٹی ، سردار عبدالرحمان کھیتران،سردار محمد صالح بھوتانی، میر نصیب اللہ میر ، احسان شاہ ،زابد علی ریکی ، مکھی شام لعل،
مجلس قائمہ برائے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ، بین الصوبائی رابطہ ، قانون و پارلیمانی امور ، پراسیکیوشن اور انسانی حقوق کے لئے مستورہ بی بی ، محمدخان اتمانخیل، مبین خان خلجی، دنیش کمار،سکندر علی عمرانی ، ملک نصیر شاہوانی ، حاجی محمد نواز ،
مجلس حسابات عامہ کے لئے اختر حسین لانگو ، سید محمد فضً آغا ، ملک نصیر شاہوانی ، ثناء اللہ بلوچ،نصراللہ زیرئے ، زابد علی رکی ، میر اسد اللہ بلوچ، سردار یار محمد رند ، ظہور احمد بلیدی، عبدالخالق ہزارہ اور انجینئرز مرک خان اچکزئی ، مجلس برائے قواعد وانضباط کار و استحقاقات کے لئے شاہینہ کاکڑ، ماہ جبین شیران،ظہور احمد بلیدی،میر اسداللہ بلوچ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ، نصراللہ زیرئے اور زینت شاہوانی ،مجلس برائے مالیات کے لئے سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی ، وزیر خزانہ، میر جان محمد جمالی ، اختر حسین لانگو، اصغرخان اچکزئی، اصغر علی ترین ، بشریٰ رند،
مجلس برائے سرکاری مواعید کے لئے ڈاکٹر ربابہ ، سلیم احمد کھوسہ، میر ضیاء اللہ لانگو ، ظہور احمد بلیدی ، بشریٰ رند ،عبدالواحد صدیقی، ثناء بلوچ اور مجلس برائے ہاؤس اینڈ لائبریری کے لئے ڈپٹی سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی ، شاہینہ خان کاکڑ،بانو خلیل، ٹائٹس جانسن، ڈاکٹر ربابہ اور مبین خان خلجی کو منتخب کرنے کے لئے الگ الگ تحاریک ایوان میں پیش کیں جن کی ایوان نے متفقہ طور پر منظور ی دی اور یو ں بلوچستان اسمبلی میں ایوان کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل مکمل ہوگیا ۔کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے تحاریک کی منظوری پر ایوان میں وقتاًوقتاً ڈیسک بجائے جاتے رہے ۔
بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں
وقتِ اشاعت : March 31 – 2019